اسلام آباد ( فاروق اقدس)وفاقی دارالحکومت اسلام اباد میں خاتون کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن عاصم طارق شہید کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس کے بعد شہید افسر کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ہے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ائی ایس پی ار کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سینیئر افسران پاک فضائیہ کے اہلکاروں اور سول سوسائٹی کے افراد کی بڑی تعداد نے گروپ کیپٹن عاصم طارق شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور بہادر افسر کو خراج عقیدت پیش کیا ائی ایس پی ار کے مطابق ایئر چیف مارشل نے گروپ کیپٹن عاصم طارق شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ قربانی پاکستان ایئر فورس اور پاکستان کی مسلح افواج کی بہترین روایات کی عکاس ہے ہے ظہیر احمد بابر سندھو نے کہا کہ ایک بے گناہ شہری کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان کا نظرانہ پیش کر کے شہید افسر نے ثابت کر دیا کہ پاکستان ایئر فورس کے مرد اور خواتین نہ صرف ملک کی سرحدوں کے تحفظ کے لیے بلکہ اپنے ہم وطنوں کی جان وقار اور عزت و ناموس کی حفاظت کے عزم پر بھی بروقت ثابت قدم رہتے ہیں یاد رہے کہ پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن عاصم طارق دو روز قبل اسلام اباد میں ایک خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش کو ناکام بنانے کے دوران ملزم کی فائرنگ سے شہید ہو گئے تھے بعد ازاں ان پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا تھا جس کی شناخت سعد عباسی کے نام سے ہوئی تھی جو پولیس کے مطابق خاتون کے ساتھ ایک ہی دفتر میں کام کرتا تھا۔
کوئٹہگورنربلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ آج ہم نے کوئٹہ اور تربت کو ڈومیسٹک فلائٹ کے ذریعے پاکستان...
اسلام آ باد پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے ٹیکسٹائل برآمدات کوجمودسے نکالنےکے لیےوزیراعظم سےفوری اقدامات...
اسلام آباد ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان ایئرپورٹس...
کراچی واشنگٹن میں ایران جنگ پر ٹرمپ کا تمسخر اڑاتا دیوہیکل مجسمہ نصب،تختی پر تحریرہےصدرٹرمپ کو ایران جنگ میں...
کوئٹہ زیارت پولیس شہداء کے لواحقین و آل پارٹیز کی جانب سے کوئٹہ میں کوئلہ پھاٹک پر احتجاجی دھرنا جمعرات کو...
کراچینیتن یاہو کا دورۂ امریکہ منسوخ،کیا امریکا اسرائیل میں دوریاں آرہی ہیں، ایران کے حوالے سے امریکہ اور...
کراچی جے یو آئی سندھ کا مولانا فضل الرحمٰن کے بیانیے کی مکمل حمایت کا اعلان۔ جمعیت علماء اسلام سندھ کے امیر...
دوحاقطر نے اسرائیلی میڈیا کی ان رپورٹس کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ ایران کے خلاف...