غزہ میں بڑا انسانی المیہ، علاج نہ ملنے سے1,500سے زائد مریض دم توڑ گئے

08 جولائی ، 2026

کراچی(نیوزڈیسک)غزہ کی وزارت صحت نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کی جاری جنگ کے دوران طبی سہولیات اور ادویات کی شدید قلت کے باعث اب تک 1,500سے زائد ایسے مریض انتقال کر چکے ہیں طبی سامانادویات اور ضروری آلات کی شدید کمی کے باعث مریضوں کی جانیں بچانا دن بہ دن مشکل ہوتا جا رہا ہے جنہیں علاج کے لیے بیرونِ ملک منتقل کیا جانا ضروری تھا۔غزہ کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل منیر البرش نے کہا کہ غزہ کے اسپتال انتہائی مشکل اور کٹھن حالات میں کام کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق طبی سامان، ادویات اور ضروری آلات کی شدید کمی کے باعث مریضوں کی جانیں بچانا دن بہ دن مشکل ہوتا جا رہا ہے۔