کراچی (رفیق مانگٹ) دنیا کی سب سے بڑی معاشی اور عسکری طاقت امریکا ایک نمایاں تضاد کا شکار ہے جہاں ترقی اور خوشحالی کے ساتھ جرائم کی نسبتاً بلند شرح بھی موجود ہے۔ امریکا میں بندوقوں کی تعداد آبادی سے بھی زیادہ ہے، جس کے باعث فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہوتا ہے۔ اسی تناظر میں شکاگو کے اعدادوشمار اہم ہیں، جہاں 28 فروری 2026 سے 5 جولائی 2026 کے دوران 523 افراد کو گولی ماری گئی جن میں سے 46 ہلاک اور 477 زخمی ہوئے۔گن وایلنس آرکائیو کے مطابق 5 جولائی 2026 تک 6391 افراد ہلاک اور 11703 زخمی ہوئے، جبکہ 225 اجتماعی فائرنگ کے واقعات میں 267 ہلاکتیں اور 868 زخمی رپورٹ ہوئے۔ تازہ اعدادوشمار کے مطابق امریکا میں مجموعی طور پر تقریباً 20 لاکھ افراد مختلف جیلوں اور حراستی مراکز میں قید ہیں جبکہ فی کس قید کی شرح 580 افراد فی ایک لاکھ آبادی تک پہنچ چکی ہے‘ریاستی جیلوں میں قیدیوں کی سب سے بڑی تعداد موجود ہے، جہاں تقریباً 10 لاکھ 98 ہزار افراد قید ہیں۔ ان میں سے 6 لاکھ 84 ہزار افراد پرتشدد جرائم میں ملوث ہیں، جن میں ایک لاکھ 66 ہزار قتل، ایک لاکھ 72 ہزار جنسی زیادتی، ایک لاکھ 22 ہزار ڈکیتی اور ایک لاکھ 59 ہزار حملوں کے مقدمات شامل ہیں۔
اسلام آباد امریکہ ایران کشیدگی: تیل 87 ڈالر سے اوپر، عالمی مارکیٹوں میں مندی کا رجحان، برینٹ کروڈ 87.33 ڈالر کا...
کراچی وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے شہدا سے متعلق...
ڈڈیال پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر کے مسائل کے حل کے لیے ٹروتھ...
اسلام آباد پٹرول316.15 اور ڈیزل354.35روپے کا ہوگیا،حکومت نے پٹرول 5 روپے 44 پیسے اور ڈیزل31 روپے 5 پیسے فی لیٹر مزید...
اسلام آباد پاکستان کو گزشتہ مالی سال میں 16.2 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے موصول، چین نے بڑا کردار ادا کیا؛...
سلام آباد سابق آرمی چیف جنرلراحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف ایک بھرپور جنگ لڑی، قومی...
اسلام آباد شنگھائی تعاون تنظیم کے شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ سرحدوں پر ابھرتے ہوئے خطرات اور چیلنجز...
اسلام آباد پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کی جانب سے ساتویں اسپاٹ کارگو کے لیے بولیاں طلب، جولائی کے آخر میں...