کوئٹہ ، اسلام آباد(نمائندہ جنگ، اے پی پی) سیکورٹی فورسز اور پولیس نے زیارت اور دالبندین میں فتنہ الخوراج اور فتنہ الہندوستان کیخلاف آپریشنز کے دوران 21دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا اور بھاری تعداد میں اسلحہ گولہ بارود قبضے میں لے لیا، آپریشن میں دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے 9پولیس اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا، سیکورٹی ذرائع کے مطابق زیارت کے علاقےمانگی میں مانگی ڈیم فیز تھری کی سیکورٹی پر مامور پولیس اورفتنہ الخوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا دہشت گردوں نے 9اہلکاروں کو شہید کر دیا جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں 15 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، فورسز نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ ادھر دالبندین کے علاقے لاگاپ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ اس دوران سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان کارروائی میں 6دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ فورسز نےجائے وقوعہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر جنگی سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ زیارت میں فورسز نے مشترکہ کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے، گزشتہ روز اغواء کیے گئے ڈی ایس پی غلام سرور سمیت 8پولیس اہلکار دشوار گزار پہاڑی راستوں سے بحفاظت تھانہ کاچ پہنچ گئے، جبکہ کانسٹیبل رضوان کو بھی بحفاظت بازیاب کر لیا گیا، صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلی بلوچستان نے دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کی پولیس چوکی پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والےپولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے، دریں اثناء زیارت میں پولیس اہلکاروں کے اغواء اور شہادتوں کیخلاف مقامی افراد نےقومی شاہراہ این 50 پر دھرنا دیکر روڈ بلاک کردیا، بلوچستان کا پنجاب اور خیبر پختونخوا سے زمینی راستہ منقطع ہوگیا۔دریں اثناء کوئٹہ کے علاقے سریاب کیچی بیگ میں دھماکے کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق جبکہ بچہ زخمی ہوگیا ہے۔ دریں اثناء معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ زیارت میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف ایف سی، بلوچستان پولیس، سی ٹی ڈی، ایس او ڈبلیو اور اے ٹی ایف نے مشترکہ کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا ہے۔ فتنہ الخوارج کے حملے میں بلوچستان پولیس کے 9 افسران و اہلکار شہید ہوئے۔ 15 دہشت گرد جہنم واصل ہو چکے ہیں۔ ریاست پوری قوت سے جواب دے رہی ہے۔زیارت میں شہید ہونے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، انکے خون کا حساب لیا جائیگا، بلوچستان کے امن، استحکام اور عوام کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ شہداء میں ایس ایچ او تھانہ منگی، ایس ایچ او تھانہ کاوس، اے ٹی ایف انچارج ہیڈ کانسٹیبل سیف اللہ سمیت دیگر اہلکار شامل ہیں،ڈی ایس پی غلام سرور سمیت آٹھ پولیس اہلکار دشوار گزار پہاڑی راستوں سے بحفاظت تھانہ کاچ پہنچ گئے، کانسٹیبل رضوان کو بحفاظت بازیاب کر لیا گیا،شہداء کی میتیں قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال زیارت منتقل کی جا رہی ہیں،بلوچستان حکومت شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، دہشت گردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی نےکہا ہے کہ زیارت میں سیکورٹی فورسز کے کامیاب کلیئرنس آپریشن نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو شدید دھچکا پہنچایا، ریاست دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک بلوچستان سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا۔ دریں اثنا ءزیارت میں پولیس اہلکاروں کے اغواء اور شہادتوں کیخلاف مقامی افراد نےقومی شاہراہ این 50 پر دھرنا دیکر روڈ بلاک کردیا، بلوچستان کا پنجاب اور خیبر پختونخوا سے زمینی راستہ منقطع ہوگیا۔ گزشتہ روز زیارت سے پولیس کے 35اہلکاروں کے اغواء اور 9کو شہید کرنے کے واقعہ کے خلاف مقامی افراد نے زیارت کراس کے مقام پر این 50قومی شاہراہ کو دھرنا دیکر بند کردیا ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ مغویو ںکو بازیاب اور شہداء کے قتل میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔ دوسری جانب شاہراہ کی بندش کے باعث دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔وزیر اعظم شہباز شریف نے زیارت میں فتنہ الخوارج کی جانب سے پولیس چوکی پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے ایس ایچ اوز سمیت پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے حملے نے ایک مرتبہ پھر ثابت کردیا کہ یہ لوگ بلوچستان کی ترقی و امن اور عوام کی خوشحالی کے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کی قربانی رائیگاں نہیں جائیگی اور انکے خون کا حساب لیا جائے گا۔
اسلام آباد امریکہ ایران کشیدگی: تیل 87 ڈالر سے اوپر، عالمی مارکیٹوں میں مندی کا رجحان، برینٹ کروڈ 87.33 ڈالر کا...
کراچی وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے شہدا سے متعلق...
ڈڈیال پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر کے مسائل کے حل کے لیے ٹروتھ...
اسلام آباد پٹرول316.15 اور ڈیزل354.35روپے کا ہوگیا،حکومت نے پٹرول 5 روپے 44 پیسے اور ڈیزل31 روپے 5 پیسے فی لیٹر مزید...
اسلام آباد پاکستان کو گزشتہ مالی سال میں 16.2 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے موصول، چین نے بڑا کردار ادا کیا؛...
سلام آباد سابق آرمی چیف جنرلراحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف ایک بھرپور جنگ لڑی، قومی...
اسلام آباد شنگھائی تعاون تنظیم کے شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ سرحدوں پر ابھرتے ہوئے خطرات اور چیلنجز...
اسلام آباد پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کی جانب سے ساتویں اسپاٹ کارگو کے لیے بولیاں طلب، جولائی کے آخر میں...