لاہور ( نیوز ڈیسک،ایجنسیاں ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہدایات جاری کی ہیں کہ پنجاب کی تمام شاہراہوں پر معیاری لین مارکنگ، انٹری اور ایگزٹ پوائنٹس کی بیوٹیفکیشن اور تمام زیر تعمیر سڑکوں کی تکمیل مقررہ ٹائم لائن کے مطابق ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ نئے مالی سال میں شامل تمام ترقیاتی منصوبوں پر بھی بروقت عملدرآمد کیا جائے تاکہ عوام کو محفوظ، معیاری اور جدید سفری سہولتیں میسر آ سکیں۔وزیر اعلیٰ مریم کی زیر صدارت محکمہ مواصلات و تعمیرات کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں بتایا گیا کہ صوبے میں صرف 75 دنوں کے دوران 30 ارب روپے کی لاگت سے 1129 سڑکوں پر مشتمل 1795 کلومیٹر طویل روڈ نیٹ ورک مکمل کر لیا گیا ہے۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں سال اپریل سے جولائی تک مجموعی طور پر 6000 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا کام مکمل کیا گیا، جبکہ گزشتہ ڈھائی برسوں میں پنجاب بھر میں تقریباً 32 ہزار سڑکیں مکمل کی جا چکی ہیں۔اجلاس میں روڈ سیکٹر پورٹ فولیو، ترقیاتی فنڈز کے استعمال اور جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ انیشی ایٹو، لوکل روڈز پروگرام اور تکمیل کے قریب منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 125 ارب روپے مختص کیے گئے، جبکہ ترقیاتی فنڈز کا 99 فیصد ریکارڈ استعمال یقینی بنایا گیا۔ لوکل روڈز پروگرام کے تحت 79 ارب روپے کی لاگت سے 1567 اسکیموں اور 3400 کلومیٹر طویل سڑکوں پر کام جاری ہے، جن میں سے صرف 75 دنوں میں 1129 اسکیمیں مکمل کی جا چکی ہیں۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ فیلڈ اسٹاف نے تین شفٹوں میں دن رات کام کرکے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا، جبکہ روڈ ریسٹوریشن پروگرام میں مؤثر مالی نظم و نسق کے باعث 11 ارب روپے کی تاریخی بچت بھی کی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 93 ۔ 5 کلومیٹر طویل ملتان۔وہاڑی ڈوئل روڈ، 24 کلومیٹر فیصل آباد۔چنیوٹ ڈوئل روڈ اور 13 کلومیٹر طویل ٹورازم ہائی وے ڈوئل روڈ مکمل کر لیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں سیلاب سے متاثرہ تمام 124 سڑکیں بھی بحال کر دی گئی ہیں۔اجلاس میں پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی کے تحت چھ جدید سروس ایریاز کے قیام، رنگ روڈ کی خوبصورتی اور ناردرن لوپ کی بحالی کے منصوبے کی منظوری بھی دی گئی۔ بتایا گیا کہ یہ سروس ایریاز رواں برس دسمبر تک فعال کر دیے جائیں گے اور ان سے سالانہ تقریباً 50 کروڑ روپے آمدنی متوقع ہے۔قبل ازیں وزیراعلیٰ مریم نوازسے ارکان صوبائی اسمبلی میاں شاہد حسین خان اور محمد عون جہانگیر نے ملاقات کی، جس میں عوامی مسائل کے حل، امن و امان کی صورتحال، صوبائی ترقیاتی منصوبوں، حلقہ جاتی امور اور مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کاہنہ سانحہ میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے والدین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے درجات کی بلندی اور متاثرہ خاندانوں کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے ارکان اسمبلی کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے اضلاع میں عید میلادالنبیؐ کے موقع پر بھرپور انتظامات اور تقریبات کی تیاری یقینی بنائی جائے۔اس موقع پر ارکان صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو تیسرا سرپلس بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دی اور اپنا کھیت، اپنا روزگاراسکیم، گرین الیکٹرک بس منصوبے کو تحصیل کی سطح تک توسیع، روڈ انفراسٹرکچر کی بہتری، بیوٹیفکیشن منصوبوں اور بچوں و خواتین کی فلاح کے لیے شروع کیے گئے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران بہترین سکیورٹی، صفائی ستھرائی اور سرکاری سطح پر سبیلوں کے انتظامات نے عوام کا اعتماد مزید مضبوط کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے ارکان اسمبلی کے اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت کا جذبہ انہیں قائد محمد نواز شریف کی قیادت سے ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیہی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن کے باعث علاج معالجے کی معیاری سہولتیں عوام کو ان کی دہلیز پر فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پروگرام کے تحت پنجاب بھر میں تقریباً سوا لاکھ گھر تیزی سے تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے نشانِ حیدر پانے والے حوالدار لالک جان شہید کے یومِ شہادت پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ’’شہید کی جو موت ہے، وہ قوم کی حیات ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ حوالدار لالک جان شہید نے وطن عزیز کے دفاع کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے بہادری، استقامت اور حب الوطنی کی لازوال مثال قائم کی۔
اسلام آباد امریکہ ایران کشیدگی: تیل 87 ڈالر سے اوپر، عالمی مارکیٹوں میں مندی کا رجحان، برینٹ کروڈ 87.33 ڈالر کا...
کراچی وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے شہدا سے متعلق...
ڈڈیال پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر کے مسائل کے حل کے لیے ٹروتھ...
اسلام آباد پٹرول316.15 اور ڈیزل354.35روپے کا ہوگیا،حکومت نے پٹرول 5 روپے 44 پیسے اور ڈیزل31 روپے 5 پیسے فی لیٹر مزید...
اسلام آباد پاکستان کو گزشتہ مالی سال میں 16.2 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے موصول، چین نے بڑا کردار ادا کیا؛...
سلام آباد سابق آرمی چیف جنرلراحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف ایک بھرپور جنگ لڑی، قومی...
اسلام آباد شنگھائی تعاون تنظیم کے شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ سرحدوں پر ابھرتے ہوئے خطرات اور چیلنجز...
اسلام آباد پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کی جانب سے ساتویں اسپاٹ کارگو کے لیے بولیاں طلب، جولائی کے آخر میں...