نیویارک(عظیم ایم میاں) سفارتی پوسٹنگ، تبدیلی اور توسیع کیلئےافسران کی بھاگ دوڑ۔ غیر ممالک میں پاکستان کے سفارت خانوں میں تبادلے، تقرریوں اور پوسٹنگ کےلئے وزیر اعظم کی منظوری کیلئے سمری کی تیاری کی اطلاعات نے بیرون ملک متعین سفارتی اہلکاروں میں ہلچل پیدا کر رکھی ہے۔امریکا میں پاکستان کے سفارتی مشن اور قونصلیٹس بھی اس صورتحال کے زیر اثر ہیں پاکستان کے سفیر برائے اقوام متحدہ عاصم افتخار اس سال 26 نومبر کو ریٹائر ہورہے ہیں البتہ انہیں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی حمایت سے مزید توسیع ملنے کا امکان بھی موجود ہےجبکہ نیویارک میں متعین قونصل جنرل اپنی پوسٹنگ کی میعاد پوری کرکے مزید توسیع کےلئے چھٹی لیکر اسلام آباد میں اپنی کوششوں میں مصروف ہیں ان کی اہلیہ بھی وزارت اطلاعات کی جانب سے کینیڈا کے پاکستانی سفارتخانہ میں اپنی پوسٹنگ کی میعاد پوری کر چکی ہیں واشنگٹن کے پاکستانی سفارتخانہ میں بھی تبدیلیوں کے بارے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ سفیر پاکستان رضوان شیخ کا نام بطور سکریٹری امور خارجہ زیر غور ہے جبکہ موجودہ سیکرٹری خارجہ امور آمنہ بلوچ بھی اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد واشنگٹن میں سفیر کے عہدے کی خواہشمند بتائی جاتی ہیں۔
اسلام آباد امریکہ ایران کشیدگی: تیل 87 ڈالر سے اوپر، عالمی مارکیٹوں میں مندی کا رجحان، برینٹ کروڈ 87.33 ڈالر کا...
کراچی وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے شہدا سے متعلق...
ڈڈیال پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر کے مسائل کے حل کے لیے ٹروتھ...
اسلام آباد پٹرول316.15 اور ڈیزل354.35روپے کا ہوگیا،حکومت نے پٹرول 5 روپے 44 پیسے اور ڈیزل31 روپے 5 پیسے فی لیٹر مزید...
اسلام آباد پاکستان کو گزشتہ مالی سال میں 16.2 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے موصول، چین نے بڑا کردار ادا کیا؛...
سلام آباد سابق آرمی چیف جنرلراحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف ایک بھرپور جنگ لڑی، قومی...
اسلام آباد شنگھائی تعاون تنظیم کے شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ سرحدوں پر ابھرتے ہوئے خطرات اور چیلنجز...
اسلام آباد پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کی جانب سے ساتویں اسپاٹ کارگو کے لیے بولیاں طلب، جولائی کے آخر میں...