اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد)ملک بھر میں جولائی کے پہلے ہفتے کے اختتام پر گندم کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ،کراچی میں گندم کی فی 40 کلوگرام قیمت میں تقریباً 300 روپے کا اضافہ ہو گیا ۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں نئی گندم 4,400 سے 4,425 روپے فی 40 کلوگرام، واہ کینٹ میں 4,450 سے 4,470 روپے جبکہ لاہور میں 4,250 سے 4,275 روپے فی 40 کلوگرام تک فروخت ہو رہی ہے۔اسی طرح سندھ میں نئی گندم کے نرخ پنجاب کے مقابلے میں مزید بلند سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ کراچی میں نئی گندم 11,600 سے 11,650 روپے، حیدرآباد میں 11,450 سے 11,500 روپے، نوری آباد میں 11,500 سے 11,550 روپے، فی 100 کلوگرام کے حساب سے رپورٹ کیے گئے ۔ تاہم راولپنڈی ڈویژن اور اسلام آباد کی تقریباً ڈیڑھ سو فلور ملیں اوپن مارکیٹ سے تقریباً 4,400 سے 4,425 روپے فی 40 کلوگرام کے حساب سے گندم خرید کر 15 کلو وزنی سفید آٹے کا تھیلا تقریباً 1,850 روپے میں فروخت کر رہی ہیں۔ تازہ ترین مارکیٹ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں نئی گندم کے نرخ بھی مزید بڑھے ۔ 2024 اور 2025 کے دو سال تک وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1,820 روپے اور 10 کلو آٹے کا تھیلا 910 روپے میں وافر مقدار میں فراہم کرتی رہی ہیں۔
اسلام آباد امریکہ ایران کشیدگی: تیل 87 ڈالر سے اوپر، عالمی مارکیٹوں میں مندی کا رجحان، برینٹ کروڈ 87.33 ڈالر کا...
کراچی وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے شہدا سے متعلق...
ڈڈیال پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر کے مسائل کے حل کے لیے ٹروتھ...
اسلام آباد پٹرول316.15 اور ڈیزل354.35روپے کا ہوگیا،حکومت نے پٹرول 5 روپے 44 پیسے اور ڈیزل31 روپے 5 پیسے فی لیٹر مزید...
اسلام آباد پاکستان کو گزشتہ مالی سال میں 16.2 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے موصول، چین نے بڑا کردار ادا کیا؛...
سلام آباد سابق آرمی چیف جنرلراحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف ایک بھرپور جنگ لڑی، قومی...
اسلام آباد شنگھائی تعاون تنظیم کے شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ سرحدوں پر ابھرتے ہوئے خطرات اور چیلنجز...
اسلام آباد پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کی جانب سے ساتویں اسپاٹ کارگو کے لیے بولیاں طلب، جولائی کے آخر میں...