لندن ( سعید نیازی ) پرنس ہیری اور دیگر چھ افراد ڈیلی میل اور میل آن سنڈے شائع کرنے والے ادارے ایسوی ایٹیڈ نیوز پیپرز لمیٹڈ کے خلاف پرائیویسی کا مقدمہ لندن ہائی کورٹ میں ہار گئے، اخباری گروپ کے خلاف پرنس ہیری و یگر شخصیات نے 1990 سے 2018 تک ذاتی معلومات غیرقانونی طریقے سے حاصل کرنے کا الزام لگایا تھا، الزامات میں فون یا وائس میل تک غیر قانونی طریقے سے رسائی، خفیہ نگرانی، طبی اور مالی رکارڈ حاصل کرنے کی کوششیں شامل تھیں، مقدمہ کرنے والی دیگر شخصیات میں سر ایلٹن جان، ڈیوڈ فرنش، سر سائمن ہیوز، لز ہرلی، سیڈی فراسٹ اور بیرونس ڈورین لارنس شامل تھےطاخباری گروپ نے معلومات کے حصول کیلئے غیرقانونی طریقے اپنانے کی سختی سے تردید کی تھی، اس سے قبل پرنس ہیری نے مرر گروپ کے خلاف غیرقانونی طریقے سے معلومات جمع کرکے اسٹوریز شائع کرنے پر 15 دعوے جیتے تھے، سن اخبار کے پبلیشر نے بھی گزشتہ برس پرنس ہیری سے معافی مانگتے ہوئے معقول معاوضہ ادا کرنے کی پیشکش کی تھی، پرنس ہیری کہہ چکے ہیں کہ ٹیبلائیڈ میڈیا کی ان کی زندگی میں مداخلت نے ان کی نجی، خاندان اور دماغی صحت پر اثرات مرتب کیے ہیں، یہ مقدمہ میڈیا کی آزادی اور افراد کے حق راز داری کے درمیان توازن کے حوالے سے انتہائی اہم تصور کیا جارہا تھا۔
اسلام آباد امریکہ ایران کشیدگی: تیل 87 ڈالر سے اوپر، عالمی مارکیٹوں میں مندی کا رجحان، برینٹ کروڈ 87.33 ڈالر کا...
کراچی وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے شہدا سے متعلق...
ڈڈیال پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر کے مسائل کے حل کے لیے ٹروتھ...
اسلام آباد پٹرول316.15 اور ڈیزل354.35روپے کا ہوگیا،حکومت نے پٹرول 5 روپے 44 پیسے اور ڈیزل31 روپے 5 پیسے فی لیٹر مزید...
اسلام آباد پاکستان کو گزشتہ مالی سال میں 16.2 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے موصول، چین نے بڑا کردار ادا کیا؛...
سلام آباد سابق آرمی چیف جنرلراحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف ایک بھرپور جنگ لڑی، قومی...
اسلام آباد شنگھائی تعاون تنظیم کے شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ سرحدوں پر ابھرتے ہوئے خطرات اور چیلنجز...
اسلام آباد پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کی جانب سے ساتویں اسپاٹ کارگو کے لیے بولیاں طلب، جولائی کے آخر میں...