اسلام آباد( نیوز رپورٹر) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ اہم قومی ترجیح ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز مشترکہ کوششیں مزید تیز کریں، بچوں کے مستقبل کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچانے کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں۔وزیر اعظم سے گزشتہ روز پولیو نگرانی بورڈ کے 7 رکنی وفد نے ملاقات کی وفد میں روٹری کے پولیو اوورسائیٹ بورڈ کے چیئر مائیک میکگورن (Mike McGovern)، گیٹس فاؤنڈیشن کے گلوبل ڈیویلپمنٹ کے صدر کرس ایلائیس (Chris Elias)،ریجنل ڈائیریکٹر WHO EMRO ڈاکٹر حنان بلخی (Dr. Hanan Balkhy)، یونیسیف (UNICEF)، گاوی (GAVI) اور پاکستان میں انسداد پولیو کیلئے تعاون کے دیگر شراکت داروں کے نمائندگان شریک تھے۔وزیراعظم نے اجلاس میں پولیو سے پاک پاکستان کے عزم کی تجدید کی۔ وزیراعظم نے جنوبی خیبر پختونخوا کے پولیو ہاٹ اسپاٹس پر خصوصی توجہ اور مؤثر حکمتِ عملی اپنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ روٹری انٹرنیشنل، گیٹس فاؤنڈیشن، ڈبلیو ایچ او، یونیسیف، کنگ سلمان ریلیف، سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن USA اور تمام شراکت داروں کے انسداد پولیو کے حوالے سے اقدامات پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔وفد نے پولیو فری پاکستان کے لیے حکومت کے مؤثر اقدامات کو سراہتے ہوئے نمایاں پیش رفت پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔
اسلام آباد امریکہ ایران کشیدگی: تیل 87 ڈالر سے اوپر، عالمی مارکیٹوں میں مندی کا رجحان، برینٹ کروڈ 87.33 ڈالر کا...
کراچی وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے شہدا سے متعلق...
ڈڈیال پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر کے مسائل کے حل کے لیے ٹروتھ...
اسلام آباد پٹرول316.15 اور ڈیزل354.35روپے کا ہوگیا،حکومت نے پٹرول 5 روپے 44 پیسے اور ڈیزل31 روپے 5 پیسے فی لیٹر مزید...
اسلام آباد پاکستان کو گزشتہ مالی سال میں 16.2 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے موصول، چین نے بڑا کردار ادا کیا؛...
سلام آباد سابق آرمی چیف جنرلراحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف ایک بھرپور جنگ لڑی، قومی...
اسلام آباد شنگھائی تعاون تنظیم کے شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ سرحدوں پر ابھرتے ہوئے خطرات اور چیلنجز...
اسلام آباد پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کی جانب سے ساتویں اسپاٹ کارگو کے لیے بولیاں طلب، جولائی کے آخر میں...