اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی ٹرائل کورٹ سے سزا کے خلاف مرکزی اپیلوں پر دلائل کیلئے آخری مہلت دیدی ، چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بنچ نے واضح کیا کہ مزید التوا نہیں ملے گا، آئندہ سماعت پر دلائل کا آغاز نہ کیا تو نیب کو سن کر اور ریکارڈ دیکھ کر فیصلہ سنا دینگے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر دلائل دینے کی لطیف کھوسہ کی انڈر ٹیکنگ پر کیس ملتوی کرنے کی استدعا منظور کر لی۔ عدالتی حکم نامے کے مطابق وکیل سردار لطیف کھوسہ کا وکالت نامہ عمران اور بشری کی جانب سے ریکارڈ پر موجود ہے۔ انہوں نے واضح انڈر ٹیکنگ دی ہے کہ آئندہ سماعت پر مزید التوا نہیں مانگیں گےاور اپیلوں پر دلائل دیں گے۔ سردار لطیف کھوسہ کی انڈر ٹیکنگ کے بعد عدالت کیس ملتوی کر رہی ہے،عدالت واضح کیا کہ اس کیس میں اب حتمی مہلت دی جا رہی ہے۔
اسلام آباد امریکہ ایران کشیدگی: تیل 87 ڈالر سے اوپر، عالمی مارکیٹوں میں مندی کا رجحان، برینٹ کروڈ 87.33 ڈالر کا...
کراچی وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے شہدا سے متعلق...
ڈڈیال پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر کے مسائل کے حل کے لیے ٹروتھ...
اسلام آباد پٹرول316.15 اور ڈیزل354.35روپے کا ہوگیا،حکومت نے پٹرول 5 روپے 44 پیسے اور ڈیزل31 روپے 5 پیسے فی لیٹر مزید...
اسلام آباد پاکستان کو گزشتہ مالی سال میں 16.2 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے موصول، چین نے بڑا کردار ادا کیا؛...
سلام آباد سابق آرمی چیف جنرلراحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف ایک بھرپور جنگ لڑی، قومی...
اسلام آباد شنگھائی تعاون تنظیم کے شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ سرحدوں پر ابھرتے ہوئے خطرات اور چیلنجز...
اسلام آباد پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کی جانب سے ساتویں اسپاٹ کارگو کے لیے بولیاں طلب، جولائی کے آخر میں...