اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) حکومت نے سگریٹ کے برانڈز کے مختلف ویریئنٹس کی قیمتوں کے حوالے سے نئی پابندی عائد کر دی ہے جس کے تحت کسی بھی سگریٹ بنانے والے یا درآمد کنندہ کو کسی موجودہ برانڈ کا نیا ویریئنٹ اس برانڈ کے پہلے سے موجود سب سے کم حقیقی نرخ سے کم قیمت پر متعارف کرانے یا فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس پابندی کے تحت کسی موجودہ برانڈ کی کم از کم قیمت کا تعین مالی سال کے بجٹ کے اعلان کے روز اس برانڈ کے مارکیٹ میں دستیاب تمام ویریئنٹس میں سے سب سے کم حقیقی فروختی قیمت کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ نئے مالی سال کے دوران اگر کوئی سگریٹ کمپنی اپنے موجودہ برانڈ کا نیا ویریئنٹ مارکیٹ میں لاتی ہے تو اس کی قیمت مقرر کرتے وقت بجٹ کے اعلان کے دن موجودہ برانڈ کی ریکارڈ شدہ کم ترین قیمت کو مدنظر رکھنا لازمی ہوگا۔ اس اقدام کا مقصد ایک ہی برانڈ کے نام سے کم قیمت والے نئے ویریئنٹس متعارف کرا کے قیمتوں کے فرق سے فائدہ اٹھانے کے رجحان کو روکنا اور سگریٹ مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے مقررہ ضوابط پر عمل درآمد یقینی بنانا ہے۔
کوئٹہ گوادر میں موبائل فون کی دکان میں دھماکے سے تین افراد زخمی ہو گئے پولیس کے مطابق گوادر میں موبائل فون کی...
کوئٹہ جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے گوادر کی تعلیمی شخصیت ناصر سہرابی کے ہمراہ...
لورالائی پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے زیرِ اہتمام 7 اکتوبر 1983ء کے شہدائے جمہوریت اسلم اولس یار شہید، کاکا...
کوئٹہجمعیت کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع نے 17نومبر سے بلوچستان بھر کے دورے کرنے کا اعلان کرتے ہوئے...
کوئٹہ بی این پی کے مرکزی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ غیر منتخب نمائندوں کے ذریعے مسلط حکومت کے باعث بلوچستان...
اسلام آباد فلور ملوں نےنان اسٹیک ہولڈرز مافیا کی بیروکریسی کے ساتھ ملی بھگت کے نتیجے میں پورے ملک میں گندم...
ابوظبی متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب کو نشانہ بنانے والے حوثی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں سعودی عرب کی...
کوئٹہ پسنی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پیدل جانے والے حکیم مجید اورریاض عالی زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد...