بیلہ:گٹکا اور دیگر مضر صحت اشیاء کی فروخت کی انکوائری کاحکم

17 اگست ، 2026

بیلہ (نامہ نگار) صوبائی محتسب بلوچستان کے ریجنل ڈائریکٹوریٹ نے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی رپورٹس اور صحافی اقبال قمر کی نشاندہی کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کو بیلہ اور گردونواح میں گٹکا ، ماوا اور دیگر مضر صحت اشیاء کی مبینہ کھلے عام فروخت کے خلاف فوری انکوائری اور قانونی کارروائی کی ہدایت جاری کر دی ہےریجنل ڈائر یکٹر ظفر اقبال خان کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اگر الزامات درست ثابت ہوں تو ملوث عناصر کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔