خلیجی ممالک سے ایران کے معاشی تعلقات، اماراتی پابندی کے بعد کیا ہوگا؟

21 اگست ، 2026

کراچی (نیوز ڈیسک) خلیجی ممالک سے ایران کے معاشی تعلقات، اماراتی پابندی کے بعد کیا ہوگا؟ دہائیوں سے خلیجی ممالک کیساتھ مضبوط ایرانی تجارتی روابط،یو اے ای نے لین دین پر مکمل پابندی عائد کردی۔امارات تہران کیلئے عالمی معیشت تک رسائی کا دروازہ ،ایرانی درآمدات کا ایک تہائی حصہ یہیں سے آتا ہے ۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایران کے ساتھ تجارت اور مالی لین دین پر مکمل پابندی کے اعلان نے دونوں ممالک کے گہرے اقتصادی تعلقات کو شدید متاثر کردیا ہے۔ امارات کئی برس سے پابندیوں کے شکار ایرانی معیشت کے لیے اہم سہارا اور عالمی معیشت تک رسائی کا ایک بڑا ذریعہ رہا ہے۔