تہران (اے ایف پی /نیوزڈیسک )آبنائے ہرمز سے سعودی تیل لے جانے والے دو ٹینکرزپر حملے ہوئے ہیں جس کے بعد امریکا نے پاسدارانِ انقلاب کے ٹھکانوں کو ایک بار پھر تازہ حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق کنارک ‘چاہ بہار‘بندر عباس‘ جاسک ‘لاوان ‘ سیرک ‘عسلویہ اور قشم میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جبکہ کرمان کا ہوائی اڈہ بھی نشانہ بناہے‘سیرک میںشادی کی تقریب میں شریک ایک بچے سمیت 4افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں ‘امریکی حملوں میں متعدد سویلین انفرااسٹرکچر کوبھی نقصان پہنچا ہے ۔دوسری جانب ایرانی فوج نے خطے میں امریکی اہداف کے خلاف فیصلہ کن کارروائی شروع کرتے ہوئے خلیج میں امریکی اڈوں پر میزائل اور ڈرونز داغ دیئے ہیں ۔اردن میں ایمرجنسی سائرن بج اٹھے جبکہ شام کی فضائی حدود میں تین میزائل کو روکا گیاہے ‘ ادھر صدرٹرمپ نے ایران کے ساتھ معاہدےکے امکان کو مستردکرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر تہران نےجوابی کارروائی کی تو امریکا اس سے کہیں زیادہ سخت اور بڑے پیمانے پر حملہ کرے گا۔ انہوں نے مزید دھمکی دی کہ سب سے بڑا حملہ بعد میں کیا جا سکتا ہے جس کے بعد ایران کا بہت کم حصہ باقی بچے گا۔تنازع بڑھا تو ایران کا مکمل صفایاہوجائیگاجبکہ پاسدارانِ انقلاب نے متنبہ کیاہے کہ واشنگٹن کو اپنے نئے حملوں پر پچھتاوا پڑیگا‘ جارحیت کرنے والوں کیلئے سخت سزا اور عبرتناک انجام منتظر ہے‘ دوسری جانب قطر نے خبردار کیا ہے کہ ہرمز کی مستقل بندش خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھائے گی جو کہ تمام فریقین کے لیے نقصان دہ ہےجبکہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایس سی او سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر امریکا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی پاسداری کرے تو ایران بھی معاہدے پر عمل درآمد فوری طور پر دوبارہ شروع کر دے گا۔دھمکیوں اور دباؤسے سفارتی کوششیں متاثرہوسکتی ہیں ۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکا مشرق وسطیٰ کی دلدل میں پھنس چکا ہے جبکہ ایرانی پارلیمنٹ کےا سپیکر محمد باقرقالیباف نے واضح کیا ہے اگر ایران خلیج فارس سے تیل نہیں برآمد کرے گا تو پھر کوئی نہیں کرے گا‘اگر امریکا نے محاصرہ مزید سخت کیاتو تہران فوجی کارروائی کے ذریعے جواب دے گا۔
کراچی ملتان سے جدہ جانے والی پرواز میں سگریٹ لے جانے کے معاملے پر کسٹم حکام نے پی آئی اے کے پانچ فضائی...
اسلام آباد وزیراعظم پاکستان کے خط کے بعد اپوزیشن لیڈر اور وزیراعظم کے دفاتر کے درمیان ملاقات کیلئے مشاورت...
کراچی بنگلہ دیش کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ ہمایوں کبیر نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش برکس سربراہی اجلاس میں کسی...
اسلام آباد براؤن فیلڈ ریفائنری پالیسی جاری ، 5ارب ڈالر اپ گریڈ منصوبوں کی راہ ہموار، ریفائنریوں کو یکم...
اسلام آبادپاکستانی ریفائنریاں عالمی ایندھن بحران کیخلاف تزویراتی ڈھال بن گئیں۔ آبنائے ہرمز اور باب...
اسلام آباد نیشنل بینک آف پاکستان نے پاسپورٹ فیس کی ڈیجیٹل ادائیگی کیلئے راست کوڈ متعارف کرادیا،راست ۔پرسن...
کراچی وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع اللہ جان نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کے موبائل فون کا فرانزک کرایا جائے،...
کراچی جرمنی میں حماس کے سات مبینہ ارکان پر فرد جرم عائد کردی گئی ، ملزمان پر جرمنی اورآسٹریا میںیہودی اہداف...