اسلام آباد(خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران اور بشری کو قید تنہائی میں نہ رکھنے کا حکم دیدیا ۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے ان کی اہل خانہ سے ملاقا توں،عمران کی بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو کی ہدایت جاری کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے 15 دنوں میں عمل درآمد رپورٹ طلب کر لی ۔ عدالت نے واضح کیا کہ بانی کی بیٹوں سے واٹس ایپ کال کے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال پر یہ ساری سہولیات معطل کی جا سکیں گی۔ عدالت نے بانی کو میڈیکل بورڈ کی سفارشات کے مطابق روزانہ ایک گھنٹہ واک کی اجازت،جیل اخبارات، میگزین اور مطالعے کے لئے کتب کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ۔ تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو تنہائی میں نہ رکھنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ان کے آئینی، قانونی اور بنیادی حقوق کے تحفظ کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا ۔ایک بیان میں شیخ وقاص اکرم نے عدالت کے واضح احکامات کو سراہا، جس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو تنہائی میں نہ رکھنے اور اڈیالہ جیل حکام کو جیل قوانین کے مطابق دونوں کی ملاقات کرواا نے کی ہدیات کی گئی ۔
کراچی ملتان سے جدہ جانے والی پرواز میں سگریٹ لے جانے کے معاملے پر کسٹم حکام نے پی آئی اے کے پانچ فضائی...
اسلام آباد وزیراعظم پاکستان کے خط کے بعد اپوزیشن لیڈر اور وزیراعظم کے دفاتر کے درمیان ملاقات کیلئے مشاورت...
کراچی بنگلہ دیش کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ ہمایوں کبیر نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش برکس سربراہی اجلاس میں کسی...
اسلام آباد براؤن فیلڈ ریفائنری پالیسی جاری ، 5ارب ڈالر اپ گریڈ منصوبوں کی راہ ہموار، ریفائنریوں کو یکم...
اسلام آبادپاکستانی ریفائنریاں عالمی ایندھن بحران کیخلاف تزویراتی ڈھال بن گئیں۔ آبنائے ہرمز اور باب...
اسلام آباد نیشنل بینک آف پاکستان نے پاسپورٹ فیس کی ڈیجیٹل ادائیگی کیلئے راست کوڈ متعارف کرادیا،راست ۔پرسن...
کراچی وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع اللہ جان نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کے موبائل فون کا فرانزک کرایا جائے،...
کراچی جرمنی میں حماس کے سات مبینہ ارکان پر فرد جرم عائد کردی گئی ، ملزمان پر جرمنی اورآسٹریا میںیہودی اہداف...