کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے چاغی کے علاقے نوکچاہ اور پشین کے علاقے زیارت کراس میں سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیوں کو سراہتے ہوئے21دہشت گردوں کے خاتمے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے قومی شاہراہوں پر عوام کی پْرامن آمدورفت میں خلل ڈالنے اور کسٹمز حکام کو فرائض کی ادائیگی سے روکنے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنا دیے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور جرائم کے گٹھ جوڑ کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ عناصر بلوچستان کے امن کو نقصان پہنچانے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ ریاستی ادارے عوام کے جان و مال اور قومی شاہراہوں کے تحفظ کے لیے پوری طرح متحرک ہیں انہوں نے کہا کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران شہادت پانے والے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور کسٹمز حکام کی قربانیاں قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور جرائم پیشہ نیٹ ورک کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام امن چاہتے ہیں اور حکومت بلوچستان عوام کے جان و مال کے تحفظ اور پائیدار امن کے قیام کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے گی وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ علاقے میں جاری کلیئرنس آپریشن کو مزید مؤثر بنایا جائے اور قومی شاہراہوں سمیت شہریوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
کراچی ملتان سے جدہ جانے والی پرواز میں سگریٹ لے جانے کے معاملے پر کسٹم حکام نے پی آئی اے کے پانچ فضائی...
اسلام آباد وزیراعظم پاکستان کے خط کے بعد اپوزیشن لیڈر اور وزیراعظم کے دفاتر کے درمیان ملاقات کیلئے مشاورت...
کراچی بنگلہ دیش کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ ہمایوں کبیر نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش برکس سربراہی اجلاس میں کسی...
اسلام آباد براؤن فیلڈ ریفائنری پالیسی جاری ، 5ارب ڈالر اپ گریڈ منصوبوں کی راہ ہموار، ریفائنریوں کو یکم...
اسلام آبادپاکستانی ریفائنریاں عالمی ایندھن بحران کیخلاف تزویراتی ڈھال بن گئیں۔ آبنائے ہرمز اور باب...
اسلام آباد نیشنل بینک آف پاکستان نے پاسپورٹ فیس کی ڈیجیٹل ادائیگی کیلئے راست کوڈ متعارف کرادیا،راست ۔پرسن...
کراچی وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع اللہ جان نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کے موبائل فون کا فرانزک کرایا جائے،...
کراچی جرمنی میں حماس کے سات مبینہ ارکان پر فرد جرم عائد کردی گئی ، ملزمان پر جرمنی اورآسٹریا میںیہودی اہداف...