کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) زیارت کراس پر مسلح افراد کا پولیس چوکی اور کسٹم ویئر ہاؤس پر حملہ ویئر ہاؤس میں کھڑی گاڑیوں کو آگ لگا دی سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی فائرنگ کے تبادلے میں 10ہشت گرو ہلاک ہو گئے ۔پی ڈی ایم اے ریسکیو فورس نےآگ پر قابو پایا جبکہ زخمیوں کو ریسکیو کر کے ہسپتال منتقل کیا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق پشین کے علاقے زیارت کراس پر پولیس چوکی اور کسٹم ویئر ہائوس پر مسلح افرا د نے حملہ کرتے ہوئے وہاں کھڑی گاڑیوں کو آگ لگا دی اطلاع ملنے پرسیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر بروقت کارروائی کی فائرنگ کا تبادلے کئی گھنٹے جاری رہا فائرنگ کے تبادلے میں 10دہشت گرد ہلاک جبکہ چھ اہلکار کیپٹن ضیاء اللہٗ حوالدار سمیع اللہ، لانس نائیک نوروز، لانس نائیک شکیل اور سپاہی سجاول شہید ہو گئےاہلکاروں کی میتیوں ہیلی کاپٹر کے ذرائع ہسپتال پہنچایا گئی ۔ جبکہ سیکورٹی فورسز نے کلیئر آپریشن جاری رکھا دوسری جابت واقعے کی اطلاع پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان نے فوری طور پر بڑے پیمانے پر ہنگامی امدادی وسائل اور ریسکیو فورس تعینات کردی ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان جانب میر سرفراز بگٹی اور ریلیف کمشنر/ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جہانزیب خان غوریزئی کی ہدایات پر ڈائریکٹر ریسکیو نوید احمد کی نگرانی میں پی ڈی ایم اے ریسکیو فورس کو یکم ستمبر کی رات 2 بج کر 15 منٹ پر زیارت کراس روانہ کیا گیا۔پی ای او سی پی ڈی ایم اے کے مطابق مجاز حکام کی ہدایات پر 12 ایمبولینسز، 4 فائر ٹرکس، 2 واٹر باؤزرز اور 24 ریسکیورز کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔تعینات ریسکیو وسائل کو کسی بھی ہنگامی صورتحال، آگ بجھانے، زخمیوں کی طبی امداد اور ریسکیو آپریشن کے لیے مکمل طور پر تیار رکھا گیا ہے۔ ریسکیو ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی ہنگامی ضرورت کی صورت میں فوری کارروائی یقینی بنائی جائے۔پی ای او سی پی ڈی ایم اے کی جانب سے صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطہ کاری بھی جاری ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر مزید امدادی وسائل فوری طور پر متحرک کیے جا سکیں۔جبکہ آئی ایس پی آر کے مطابق 31 اگست اور یکم ستمبر کی درمیانی شب، ʼفتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے کسٹمز ہاؤس میں گھسنے کی کوشش میں ایک مربوط حملہ کیا۔ سیکیورٹی فورسز نے مؤثر جوابی کارروائی کی اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ ، فرار ہونے والے دہشت گردوں کو بھی سیکیورٹی فورسز نے نشانہ بنایا، جس سے انہیں مزید جانی نقصان اٹھانا پڑا۔کسٹمز ہاؤس پر حملہ دہشت گردی اور جرائم کے گٹھ جوڑ کا مظہر تھا۔
کراچی ملتان سے جدہ جانے والی پرواز میں سگریٹ لے جانے کے معاملے پر کسٹم حکام نے پی آئی اے کے پانچ فضائی...
اسلام آباد وزیراعظم پاکستان کے خط کے بعد اپوزیشن لیڈر اور وزیراعظم کے دفاتر کے درمیان ملاقات کیلئے مشاورت...
کراچی بنگلہ دیش کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ ہمایوں کبیر نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش برکس سربراہی اجلاس میں کسی...
اسلام آباد براؤن فیلڈ ریفائنری پالیسی جاری ، 5ارب ڈالر اپ گریڈ منصوبوں کی راہ ہموار، ریفائنریوں کو یکم...
اسلام آبادپاکستانی ریفائنریاں عالمی ایندھن بحران کیخلاف تزویراتی ڈھال بن گئیں۔ آبنائے ہرمز اور باب...
اسلام آباد نیشنل بینک آف پاکستان نے پاسپورٹ فیس کی ڈیجیٹل ادائیگی کیلئے راست کوڈ متعارف کرادیا،راست ۔پرسن...
کراچی وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع اللہ جان نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کے موبائل فون کا فرانزک کرایا جائے،...
کراچی جرمنی میں حماس کے سات مبینہ ارکان پر فرد جرم عائد کردی گئی ، ملزمان پر جرمنی اورآسٹریا میںیہودی اہداف...