اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ، اگست میں11.1فیصد ہوگئی ،صرف ایک ماہ سنگل ڈیجٹ میں رہنےکے بعد پاکستان میں مہنگائی دوبارہ ڈبل ڈیجٹ میں داخل ہوگئی،اگست دو ہزارچھبیس میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح گیارہ اعشاریہ ایک پانچ فیصد پر پہنچ گئی،اس سال جولائی میں مہنگائی کی شرح نو اعشاریہ دوفیصد اور گزشتہ سال اگست میں تین اعشاریہ ایک فیصد تھی، وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی ۔وزارتِ خزانہ نےاگست کے لیے مہنگائی کی شرح 10 سے11 فیصد کے درمیان رہنےکا تخمینہ لگایا تھا، تاہم اصل شرح وزارت خزانہ کے تخمینے سے بھی زیادہ ہوگئی، رپورٹ کے مطابق جولائی 2026 کے مقابلے میں اگست 2026 کے دوران مہنگائی میں 1 اعشاریہ 19فیصد کا اضافہ ہوا ،رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ جولائی اور اگست 2026 کے دوران اوسط مہنگائی بھی ڈبل ڈیجٹ میں رہی جو 10 اعشاریہ 17 فیصد رکارڈ کی گئی۔اگست میں دیہی علاقوں میں ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی میں ایک اعشاریہ 6فیصد اور شہری علاقوں میں صفر اعشاریہ 91فیصد کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،رپورٹ کے مطابق اگست 2026 میں دیہی علاقوں میں مہنگائی کی سالانہ شرح 12 اعشاریہ 22فیصد جبکہ شہری علاقوں میں 10 اعشاریہ 43فیصد رہی۔
کراچی ملتان سے جدہ جانے والی پرواز میں سگریٹ لے جانے کے معاملے پر کسٹم حکام نے پی آئی اے کے پانچ فضائی...
اسلام آباد وزیراعظم پاکستان کے خط کے بعد اپوزیشن لیڈر اور وزیراعظم کے دفاتر کے درمیان ملاقات کیلئے مشاورت...
کراچی بنگلہ دیش کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ ہمایوں کبیر نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش برکس سربراہی اجلاس میں کسی...
اسلام آباد براؤن فیلڈ ریفائنری پالیسی جاری ، 5ارب ڈالر اپ گریڈ منصوبوں کی راہ ہموار، ریفائنریوں کو یکم...
اسلام آبادپاکستانی ریفائنریاں عالمی ایندھن بحران کیخلاف تزویراتی ڈھال بن گئیں۔ آبنائے ہرمز اور باب...
اسلام آباد نیشنل بینک آف پاکستان نے پاسپورٹ فیس کی ڈیجیٹل ادائیگی کیلئے راست کوڈ متعارف کرادیا،راست ۔پرسن...
کراچی وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع اللہ جان نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کے موبائل فون کا فرانزک کرایا جائے،...
کراچی جرمنی میں حماس کے سات مبینہ ارکان پر فرد جرم عائد کردی گئی ، ملزمان پر جرمنی اورآسٹریا میںیہودی اہداف...