اسلام آباد فتح یا اڈیالہ جیل کا دروازہ توڑنے نہیں جارہے ہیں، بیرسٹر گوہر

02 ستمبر ، 2026

راولپنڈی (حافظ وسیم اختر ،نمائندہ جنگ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرعلی خان نے کہا ہے کہ 27 ستمبر کو اسلام آباد فتح یا اڈیالہ جیل کا دروازہ توڑنے نہیں جارہے ہیں،ریاست کو اب ہاتھ اٹھانا چا ہئیے ، اعتماد کی فضا بحال کرنے کیلئے عمران خان کو ہسپتال منتقل کرکے ان کا علاج کرایا جائے، ہمیں انصاف کہیں سے نہیں ملا، اپنےحقوق مانگنے آرہے ہیں،ہمیں انصاف دیا جائے اورہمارے مطالبات پر سنجیدگی سے غور ہونا چا ہئیے۔منگل کو اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 27 ستمبر کو وزیراعلیٰ سہیل آفریدی لیڈ کریں گے ، ہم حقوق کیلئے آرہے ہیں پرامن ہوں گےکوئی تشدد نہیں ہوگا،ہم ریاست یا صوبے کے وسائل کو استعمال نہیں کریں گے ۔