کراچی سمیت ملک بھرکے بجلی صارفین کیلئے بڑا ریلیف اگست کے بلوں میں ختم

02 ستمبر ، 2026

اسلام آباد( رانا غلام قادر)کراچی سمیت ملک بھرکے بجلی صارفین کے لیے بڑا ریلیف اگست کے بلوں میں ختم ہوگیا۔بجلی ایک روپے ننانوےپیسے فی یونٹ کمی کاسہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ریلیف تین ماہ کے لیے تھاجس کے بعد ملک بھرکےلیےرواں ماہ ستمبرسے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی ہونےکا خدشہ ہے۔ذرائع کے مطابق ملک بھر کے بجلی صارفین کوجنوری سے مارچ 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں67 ارب 17کروڑروپے سے زائد کاریلیف مل رہا تھا تاہم جون 2026 سےلاگو کی گئی ایڈجسٹمنٹ کی تین ماہ کی مدت اگست کےبلوں میں ختم ہوگئی جس کے بعداپریل تاجون2026کی ایڈجسٹمنٹ رواں ماہ سےلاگو ہونےکا امکان ہے۔اس ایڈجسٹمنٹ کےلیےبجلی تقسیم کار کمپنیوں نےنیپرا میں درخواست جمع کرائی تھی کہ بجلی صارفین پر23 ارب روپےسے زائد کا بوجھ منتقل کیاجائے جو تقریبا ایک روپے فی یونٹ اضافہ بنتا ہے تاہم سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کتنا اضافہ ہوگا؟یہ فیصلہ نیپرا کرے گا۔