کراچی (نیوز ڈیسک) ایران جنگ سے پٹرولیم مصنوعات مہنگی، ٹرمپ نے امریکی آئل ریفائنرز کو طلب کرلیا۔ڈیزل 5.80ڈالر،پٹرول 4ڈالر فی گیلن سے متجاوز،ملاقات میں بڑھتی قیمتوں اور ملکی ریفائننگ صلاحیت پر بات چیت ہوگیفنانشل ٹائمز کے مطابق ایران جنگ کے باعث امریکا میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک کی بڑی آئل ریفائننگ کمپنیوں کے سربراہان کو وائٹ ہاؤس طلب کرلیا ہے۔ ملاقات میں پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں اور ملکی ریفائننگ صلاحیت پر بات ہوگی۔ امریکا میں پٹرول کی اوسط قیمت 4 ڈالر فی گیلن سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ ڈیزل تقریباً 5.80 ڈالر فی گیلن تک پہنچ گیا ہے، جس سے مہنگائی میں اضافے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ ایران جنگ نے عالمی تیل سپلائی کو متاثر کیا ہے جبکہ روسی ریفائنریوں پر یوکرینی ڈرون حملوں نے بھی عالمی ایندھن کی دستیابی کو مزید متاثر کیا ہے۔ امریکی ریفائنریز 95 فیصد سے زائد صلاحیت پر کام کررہی ہیں، تاہم تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت کے پاس قیمتیں کم کرنے کے محدود راستے ہیں جب تک مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم نہیں ہوتی۔ ٹرمپ کو اس صورتحال میں سیاسی دباؤ کا بھی سامنا ہے کیونکہ آئندہ وسط مدتی انتخابات سے قبل مہنگا ایندھن امریکی گھرانوں کے اخراجات میں نمایاں اضافہ کررہا ہے۔
کراچی ملتان سے جدہ جانے والی پرواز میں سگریٹ لے جانے کے معاملے پر کسٹم حکام نے پی آئی اے کے پانچ فضائی...
اسلام آباد وزیراعظم پاکستان کے خط کے بعد اپوزیشن لیڈر اور وزیراعظم کے دفاتر کے درمیان ملاقات کیلئے مشاورت...
کراچی بنگلہ دیش کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ ہمایوں کبیر نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش برکس سربراہی اجلاس میں کسی...
اسلام آباد براؤن فیلڈ ریفائنری پالیسی جاری ، 5ارب ڈالر اپ گریڈ منصوبوں کی راہ ہموار، ریفائنریوں کو یکم...
اسلام آبادپاکستانی ریفائنریاں عالمی ایندھن بحران کیخلاف تزویراتی ڈھال بن گئیں۔ آبنائے ہرمز اور باب...
اسلام آباد نیشنل بینک آف پاکستان نے پاسپورٹ فیس کی ڈیجیٹل ادائیگی کیلئے راست کوڈ متعارف کرادیا،راست ۔پرسن...
کراچی وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع اللہ جان نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کے موبائل فون کا فرانزک کرایا جائے،...
کراچی جرمنی میں حماس کے سات مبینہ ارکان پر فرد جرم عائد کردی گئی ، ملزمان پر جرمنی اورآسٹریا میںیہودی اہداف...