مشترکہ آبی وسائل پر بین الاقوامی معاہدوں کا احترام ضروری ہے، مصدق ملک

02 ستمبر ، 2026

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ کاری ڈاکٹر مصدق مسعود ملک نے کہا ہے کہ  مشترکہ آبی وسائل پر انحصار کرنے والے ممالک کے حقوق کے تحفظ اور استحکام برقرار رکھنے کے لیے بین الاقوامی معاہدوں کا احترام ضروری ہے اسلام آباد میں پائلٹ پراجیکٹ تحت تقریباً 200 ری چارج ویلز تعمیر کیے جا چکے ہیں، زیرِ زمین پانی کے ذخائر میں مسلسل کمی کے تدارک ری چارجنگ کے اقدامات کو مزید وسعت دینا ہوگی ۔انھوں نے منگل کو یو ایس ای ایف پی آڈیٹوریم میں ’’اسلام آباد کے زیرِ زمین آبی ذخائر کا تحفظ‘‘ کے عنوان سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئےاسلام آباد میں زیرِ زمین پانی کے ذخائر میں مسلسل کمی کے تدارک کے لیے زیرِ زمین پانی کی ری چارجنگ کے اقدامات کو مزید وسعت دینے پر زور دیا اور کہا کہ اسے مزید بڑھانے کی ضرورت ہے ، وفاقی وزیر نے کہا کہ ری چارجنگ کے اقدامات کے نتیجے میں واٹر ٹیبل میں اندازاً 0.4 ملی میٹر اضافہ ہوا، جبکہ اس میں تقریباً 1.5 میٹر کمی ریکارڈ کی گئی۔