اسلام آباد ( خالد مصطفیٰ) آبنائے ہرمز پر تعطل میں شدت آنے کے باعث خلیج سے خام تیل کی ترسیل کے حوالے سے خدشات بڑھ گئے ہیں، جس کے نتیجے میں منگل کو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ خلیج سے منسلک اہم خام تیل کے معیار مربان کی قیمت 105 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی، جس سے پاکستان سمیت تیل درآمد کرنے والی معیشتوں کو مہنگائی کے ایک نئے جھٹکے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ منگل کو دستیاب مارکیٹ ڈیٹا کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 3.87 فیصد اضافے سے 93.99 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) 4.37 فیصد بڑھ کر 89.51 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔ خلیج کے اہم بینچ مارک مربان خام تیل کی قیمت میں سب سے زیادہ 7.14 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 105.48 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ ڈبلیو ٹی آئی مڈلینڈ کی قیمت 4.82 فیصد اضافے سے 91.09 ڈالر، جبکہ ڈی ایم ای عمان کی قیمت 4.29 فیصد بڑھ کر 94.31 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ اوپیک باسکٹ کی قیمت بھی 2.67 فیصد اضافے کے بعد 91.98 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ تیل کی قیمتوں میں یہ اضافہ ریفائن شدہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی نمایاں ہوا۔ ہیٹنگ آئل کی قیمت 5.55 فیصد بڑھ گئی جبکہ پٹرول کی قیمت میں 1.55 فیصد اضافہ ہوا، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ توانائی کی بڑھتی ہوئی لاگت نقل و حمل، بجلی اور عالمی معیشت کے دیگر شعبوں تک منتقل ہوسکتی ہے۔
کراچی ملتان سے جدہ جانے والی پرواز میں سگریٹ لے جانے کے معاملے پر کسٹم حکام نے پی آئی اے کے پانچ فضائی...
اسلام آباد وزیراعظم پاکستان کے خط کے بعد اپوزیشن لیڈر اور وزیراعظم کے دفاتر کے درمیان ملاقات کیلئے مشاورت...
کراچی بنگلہ دیش کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ ہمایوں کبیر نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش برکس سربراہی اجلاس میں کسی...
اسلام آباد براؤن فیلڈ ریفائنری پالیسی جاری ، 5ارب ڈالر اپ گریڈ منصوبوں کی راہ ہموار، ریفائنریوں کو یکم...
اسلام آبادپاکستانی ریفائنریاں عالمی ایندھن بحران کیخلاف تزویراتی ڈھال بن گئیں۔ آبنائے ہرمز اور باب...
اسلام آباد نیشنل بینک آف پاکستان نے پاسپورٹ فیس کی ڈیجیٹل ادائیگی کیلئے راست کوڈ متعارف کرادیا،راست ۔پرسن...
کراچی وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع اللہ جان نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کے موبائل فون کا فرانزک کرایا جائے،...
کراچی جرمنی میں حماس کے سات مبینہ ارکان پر فرد جرم عائد کردی گئی ، ملزمان پر جرمنی اورآسٹریا میںیہودی اہداف...