کوئٹہ(این این آئی) حکومت بلوچستان نے صوبائی کابینہ کے 27اگست 2026 کے فیصلے کی روشنی میں سرکاری ملازمتوں کے لیے بالائی عمر کی حد میں عمومی رعایت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عام امیدواروں، بشمول معذور افراد اور شہداء کے قانونی ورثاء ، کے لیے سرکاری ملازمتوں میں بالائی عمر کی حد میں رعایت دے کر زیادہ سے زیادہ عمر 43 سال کردی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایسے سرکاری ملازمین جنہوں نے مستقل بنیادوں پر کم از کم دو سال کی مسلسل سرکاری ملازمت مکمل کرلی ہے، ان کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 50 سال مقرر کی گئی ہے۔حکومت بلوچستان نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی اتھارٹی کی جانب سے ان مقررہ حدود سے مزید بالائی عمر میں رعایت نہیں دی جائے گی۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ عمومی عمر کی رعایت ان آسامیوں پر لاگو نہیں ہوگی جہاں متعلقہ سروس رولز کے تحت پہلے ہی زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 43 سال سے زائد مقرر ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق بالائی عمر کی حد میں دی گئی یہ رعایت نوٹیفکیشن کے اجرا کی تاریخ سے تین سال کے لیے مؤثر رہے گی اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
کراچی ملتان سے جدہ جانے والی پرواز میں سگریٹ لے جانے کے معاملے پر کسٹم حکام نے پی آئی اے کے پانچ فضائی...
اسلام آباد وزیراعظم پاکستان کے خط کے بعد اپوزیشن لیڈر اور وزیراعظم کے دفاتر کے درمیان ملاقات کیلئے مشاورت...
کراچی بنگلہ دیش کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ ہمایوں کبیر نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش برکس سربراہی اجلاس میں کسی...
اسلام آباد براؤن فیلڈ ریفائنری پالیسی جاری ، 5ارب ڈالر اپ گریڈ منصوبوں کی راہ ہموار، ریفائنریوں کو یکم...
اسلام آبادپاکستانی ریفائنریاں عالمی ایندھن بحران کیخلاف تزویراتی ڈھال بن گئیں۔ آبنائے ہرمز اور باب...
اسلام آباد نیشنل بینک آف پاکستان نے پاسپورٹ فیس کی ڈیجیٹل ادائیگی کیلئے راست کوڈ متعارف کرادیا،راست ۔پرسن...
کراچی وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع اللہ جان نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کے موبائل فون کا فرانزک کرایا جائے،...
کراچی جرمنی میں حماس کے سات مبینہ ارکان پر فرد جرم عائد کردی گئی ، ملزمان پر جرمنی اورآسٹریا میںیہودی اہداف...