الیکشن کمیشن؛ عوام پاکستان پارٹی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

02 ستمبر ، 2026

اسلام آباد ( طاہر خلیل )الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان پارٹی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جبکہ پختون خواہ ملی عوامی پارٹی سے پارٹی ا ٓئین میں ترمیم پر اعتراضات کا تحریر ی جواب طلب،سماعت 15 ستمبر تک ملتوی ۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے پختون خواہ ملی عوامی پارٹی اور عوام پاکستان پارٹی کو ڈی لسٹ کیے جانے کے معاملے پر سماعت کی ۔ عوام پاکستان پارٹی کے صدر شاہد خاقان عباسی نے کمیشن کے روبرو موقف اختیا ر کیا کہ الیکشن کمیشن نے سات جنوری کو 60 دن کے اندر انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کی ہدایت کی تھی۔