کراچی (نیوز ڈیسک) پینٹاگون میں ہنگامہ خیزصورتحال،امریکی آرمی سیکریٹری مستعفی ہوگئے۔ ہیگستھ سے اختلافات پر ڈین ڈرسکول نے اقدام اٹھایا،حالیہ دنوں میں متعدد اعلیٰ حکام فارغ یا استعفیٰ دے چکے ۔ ٹیکنالوجی سرمایہ کار ڈرسکول روس اور یوکرین جنگ خاتمے کیلئے مذاکرات میں بھی اہم کردار ادا کرتے رہے۔ گارڈین کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کے سیکریٹری ڈین ڈرسکول نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا ہے، جس کے بعد وہ پینٹاگون سے علیحدہ ہونے والی ایک اور نمایاں شخصیت بن گئے ہیں۔ ڈرسکول کے امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کے ساتھ اختلافات کی اطلاعات سامنے آتی رہی تھیں اور وہ مبینہ طور پر کچھ عرصے سے پینٹاگون چھوڑنے پر غور کر رہے تھے۔ وائٹ ہاؤس نے ڈرسکول کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فوج کی تیاری، عسکری صلاحیت اور صدر ٹرمپ کے دفاعی ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں مؤثر کردار ادا کیا۔
کراچی ملتان سے جدہ جانے والی پرواز میں سگریٹ لے جانے کے معاملے پر کسٹم حکام نے پی آئی اے کے پانچ فضائی...
اسلام آباد وزیراعظم پاکستان کے خط کے بعد اپوزیشن لیڈر اور وزیراعظم کے دفاتر کے درمیان ملاقات کیلئے مشاورت...
کراچی بنگلہ دیش کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ ہمایوں کبیر نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش برکس سربراہی اجلاس میں کسی...
اسلام آباد براؤن فیلڈ ریفائنری پالیسی جاری ، 5ارب ڈالر اپ گریڈ منصوبوں کی راہ ہموار، ریفائنریوں کو یکم...
اسلام آبادپاکستانی ریفائنریاں عالمی ایندھن بحران کیخلاف تزویراتی ڈھال بن گئیں۔ آبنائے ہرمز اور باب...
اسلام آباد نیشنل بینک آف پاکستان نے پاسپورٹ فیس کی ڈیجیٹل ادائیگی کیلئے راست کوڈ متعارف کرادیا،راست ۔پرسن...
کراچی وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع اللہ جان نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کے موبائل فون کا فرانزک کرایا جائے،...
کراچی جرمنی میں حماس کے سات مبینہ ارکان پر فرد جرم عائد کردی گئی ، ملزمان پر جرمنی اورآسٹریا میںیہودی اہداف...