خلیجی ممالک میں پاکستانی انڈوں کی برآمد پر پابندی کا انکشاف

02 ستمبر ، 2026

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)خلیجی ممالک میںپاکستانی انڈوں کی برآمد پر پابندی کا انکشاف، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قومی غذائی تحفظ کے اجلاس میں پولٹری صنعت نے انکشاف کیا ہے کہ قطر، کویت اور عمان سمیت بعض خلیجی ممالک کی منفی فہرست میں پاکستانی انڈے شامل ہیں، جس کے باعث برآمدات متاثر ہورہی ہیں۔قائمہ کمیٹی برائے فوڈ سیکیورٹی کا اجلاسسید حسین طارق کی زیر صدارت سیکریٹری قومی غذائی تحفظ عامر علی احمد نے کمیٹی کو لائیو اسٹاک کے شعبے اور گوشت کی برآمد سے متعلق بریفنگ دی۔سیکریٹری قومی غذائی تحفظ کے مطابق لائیو اسٹاک کا مجموعی ملکی پیداوار میں حصہ 15 فیصد جبکہ زراعت میں اس کا حصہ 62 فیصد ہے۔