اسلام آباد (نیو زرپورٹر) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پانی ہمارے خطے کی لائف لائن اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کی ضمانت ہے، پانی کو سیاسی دباؤ کیلئے ہتھیار نہیں بننے دینگے، سندھ طاس معاہدے پر غیر مشروط عملدرآمد کیا جائے، ایران امریکا تنازع کے حل اور علاقائی کشیدگی کم کرنے کیلئے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت سب سے قابل عمل اور پائیدار راستہ ہے، حالیہ بحران نے محفوظ توانائی راہداریوں کی اہمیت واضح کردی، مکہ دفاعی اتحاد مشترکہ عزم کا واضح پیغام ہے، اقوام متحدہ میں فوری اصلاحات کی جائیں، پاکستان تنازعات کے پرامن حل اور بین الاقوامی قانون پر یقین رکھتا ہے،دہشت گردی ایس سی او ممالک کیلئے مشترکہ خطرہ ہے۔غزہ اور مغربی کنارے کی صورتحال بدستور انتہائی تشویشناک ہے، عالمی برادری کو بے گناہ فلسطینی عوام کی تکالیف کے خاتمے اور انکے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے تحفظ کیلئے فیصلہ کن اقدامات کرنا ہونگے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز شنگھائی تعاون تنظیم کے ایس سی او پلس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ دنیا اس وقت بے مثال ہنگامہ خیزی اور تبدیلی کے دور سے گزر رہی ہے،80 برس قبل اقوام متحدہ کا قیام اس عالمگیر خواب کو حقیقت بنانے کیلئے عمل میں لایا گیا تھا کہ تمام جنگوں اور تنازعات کا خاتمہ ہو اور پائیدار امن قائم کیا جا سکے۔ ان آٹھ دہائیوں کے دوران پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کیلئے مکمل طور پر پُرعزم اور کاربند رہا ہے،ہم اس کو ایک ایسے موقع کے طور پر دیکھتے ہیں جس کے ذریعے زیادہ مساوی، جمہوری اور منصفانہ بین الاقوامی نظام تشکیل دیا جا سکتا ہے تاہم آج اقوام متحدہ کو فوری طور پر اصلاحات کی ضرورت ہے، اسے زیادہ جوابدہ اور حالات کے تقاضوں کے مطابق مؤثر بننا ہوگا۔
اسلام آ باد وفاقی کا بینہ کے 60فی صد اسامیوں کے خاتمہ کے فیصلہ پر عملدرآمد یقینی بنایا جا ئے،کنٹرولر جنرل...
کراچی سندھ اسمبلی ، ایوان نے جمعہ کو سندھ میں رینجرز کی تعیناتی اور اختیارات میں مزید ایک سال کی توسیع اور...
لاہور لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے من پسند بیوروکریٹس اور وزراء کو سول ایوارڈز دینے کے خلاف...
اسلام آباد سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 116ارب روپے کے 7ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ، سی ڈی ڈبلیو پی کا...
اسلام آ باد ڈپٹی سیکریٹری ناصر عزیز خان وزارت مذہبی امور سے تبدیل ،ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن...
اسلام آ باد بیو رو کر یسی کیلئے اہم خبر ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 48ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کیلئے گریڈ 18 یا...
اسلام آبادتحریک انصاف کے وفد نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی جس میں...
اسلام آبادپاکستانی ریفائنریاں عالمی ایندھن بحران کیخلاف تزویراتی ڈھال بن گئیں۔ آبنائے ہرمز اور باب...