تہران (اے ایف پی /نیوزڈیسک )آبنائے ہرمز سے سعودی تیل لے جانے والے دو ٹینکرزپر حملے ہوئے ہیں جس کے بعد امریکا نے پاسدارانِ انقلاب کے ٹھکانوں کو ایک بار پھر تازہ حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق کنارک ‘چاہ بہار‘ بندر عباس‘ جاسک ‘لاوان ‘ سیرک ‘عسلویہ اور قشم میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جبکہ کرمان کا ہوائی اڈہ بھی نشانہ بناہے‘سیرک میںشادی کی تقریب میں شریک ایک بچے سمیت 4افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں ‘امریکی حملوں میں متعدد سویلین انفرااسٹرکچر کوبھی نقصان پہنچا ہے ۔دوسری جانب ایرانی فوج نے خطے میں امریکی اہداف کے خلاف فیصلہ کن کارروائی شروع کرتے ہوئے خلیج میں امریکی اڈوں پر میزائل اور ڈرونز داغ دیئے ہیں ۔اردن میں ایمرجنسی سائرن بج اٹھے جبکہ شام کی فضائی حدود میں تین میزائل کو روکا گیاہے ‘ ادھر صدرٹرمپ نے ایران کے ساتھ معاہدےکے امکان کو مستردکرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر تہران نےجوابی کارروائی کی تو امریکا اس سے کہیں زیادہ سخت اور بڑے پیمانے پر حملہ کرے گا۔ انہوں نے مزید دھمکی دی کہ سب سے بڑا حملہ بعد میں کیا جا سکتا ہے جس کے بعد ایران کا بہت کم حصہ باقی بچے گا۔تنازع بڑھا تو ایران کا مکمل صفایاہوجائیگاجبکہ پاسدارانِ انقلاب نے متنبہ کیاہے کہ واشنگٹن کو اپنے نئے حملوں پر پچھتاوا پڑیگا‘ جارحیت کرنے والوں کیلئے سخت سزا اور عبرتناک انجام منتظر ہے‘ دوسری جانب قطر نے خبردار کیا ہے کہ ہرمز کی مستقل بندش خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھائے گی جو کہ تمام فریقین کے لیے نقصان دہ ہےجبکہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایس سی او سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر امریکا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی پاسداری کرے تو ایران بھی معاہدے پر عمل درآمد فوری طور پر دوبارہ شروع کر دے گا۔
اسلام آ باد وفاقی کا بینہ کے 60فی صد اسامیوں کے خاتمہ کے فیصلہ پر عملدرآمد یقینی بنایا جا ئے،کنٹرولر جنرل...
کراچی سندھ اسمبلی ، ایوان نے جمعہ کو سندھ میں رینجرز کی تعیناتی اور اختیارات میں مزید ایک سال کی توسیع اور...
لاہور لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے من پسند بیوروکریٹس اور وزراء کو سول ایوارڈز دینے کے خلاف...
اسلام آباد سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 116ارب روپے کے 7ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ، سی ڈی ڈبلیو پی کا...
اسلام آ باد ڈپٹی سیکریٹری ناصر عزیز خان وزارت مذہبی امور سے تبدیل ،ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن...
اسلام آ باد بیو رو کر یسی کیلئے اہم خبر ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 48ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کیلئے گریڈ 18 یا...
اسلام آبادتحریک انصاف کے وفد نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی جس میں...
اسلام آبادپاکستانی ریفائنریاں عالمی ایندھن بحران کیخلاف تزویراتی ڈھال بن گئیں۔ آبنائے ہرمز اور باب...