اسلام آباد ( طاہر خلیل ، نیوز رپورٹر )سکیورٹی فورسزکی بلوچستان میں فتنہ الہندوستان اورفتنہ الخوارج کیخلاف کارروائیوں میں 21دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2افسران اور کسٹمز کے ایک سرکاری اہلکارسمیت 6 بہادرسپوت شہید ہوئے، چاغی کے علاقے نوکچہ اور پشین زیارت کراس میں کارروائیاں کی گئیں ، دہشتگردوں کی کوئٹہ تفتان شاہراہ پر چیک پوسٹ قائم کرنیکی کوشش ناکام بنا دی گئی ، ادھر وزیراعظم شہباز شریف،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اوروزیر داخلہ محسن نقوی نے کامیاب کارروائیو ں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق 31 اگست اوریکم ستمبرکی درمیانی شب چاغی کے علاقے نوکچہ اور ضلع پشین زیارت کراس میں کارروائیاں کی گئیں، فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ این 40 پر مسافروں کی آمدورفت میں خلل ڈالنے اورغیرقانونی چیک پوسٹ قائم کرنے کی کوشش کی جس پر سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کی۔کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 11 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ،گولہ بارود اوردھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 31 اگست اوریکم ستمبرکی درمیانی شب کسٹمز ہاؤس پر فتنہ الخوارج کاحملہ بھی ناکام بنتے ہوئے 10 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، فراردہشتگردوں کوبھی سکیورٹی فورسز نے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں مزید دہشتگرد ہلاک و زخمی ہوئے تاہم فائرنگ کے تبادلے میں 2 افسران اور کسٹمز ڈپارٹمنٹ کے ایک سرکاری اہلکار سمیت قوم کے 6 بہادر سپوت شہید ہوئے۔
اسلام آ باد وفاقی کا بینہ کے 60فی صد اسامیوں کے خاتمہ کے فیصلہ پر عملدرآمد یقینی بنایا جا ئے،کنٹرولر جنرل...
کراچی سندھ اسمبلی ، ایوان نے جمعہ کو سندھ میں رینجرز کی تعیناتی اور اختیارات میں مزید ایک سال کی توسیع اور...
لاہور لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے من پسند بیوروکریٹس اور وزراء کو سول ایوارڈز دینے کے خلاف...
اسلام آباد سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 116ارب روپے کے 7ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ، سی ڈی ڈبلیو پی کا...
اسلام آ باد ڈپٹی سیکریٹری ناصر عزیز خان وزارت مذہبی امور سے تبدیل ،ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن...
اسلام آ باد بیو رو کر یسی کیلئے اہم خبر ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 48ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کیلئے گریڈ 18 یا...
اسلام آبادتحریک انصاف کے وفد نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی جس میں...
اسلام آبادپاکستانی ریفائنریاں عالمی ایندھن بحران کیخلاف تزویراتی ڈھال بن گئیں۔ آبنائے ہرمز اور باب...