اسلام آباد(خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران اور بشری کو قید تنہائی میں نہ رکھنے کا حکم دیدیا ۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے انکی اہل خانہ سے ملاقا توں،عمران کی بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو کی ہدایت جاری کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے 15 دنوں میں عمل درآمد رپورٹ طلب کر لی ۔ عدالت نے واضح کیا کہ بانی کی بیٹوں سے واٹس ایپ کال کے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال پر یہ ساری سہولیات معطل کی جا سکیں گی۔ عدالت نے بانی کو میڈیکل بورڈ کی سفارشات کے مطابق روزانہ ایک گھنٹہ واک کی اجازت،جیل اخبارات، میگزین اور مطالعے کے لئے کتب کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ۔ تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو تنہائی میں نہ رکھنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ان کے آئینی، قانونی اور بنیادی حقوق کے تحفظ کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا۔
اسلام آ باد وفاقی کا بینہ کے 60فی صد اسامیوں کے خاتمہ کے فیصلہ پر عملدرآمد یقینی بنایا جا ئے،کنٹرولر جنرل...
کراچی سندھ اسمبلی ، ایوان نے جمعہ کو سندھ میں رینجرز کی تعیناتی اور اختیارات میں مزید ایک سال کی توسیع اور...
لاہور لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے من پسند بیوروکریٹس اور وزراء کو سول ایوارڈز دینے کے خلاف...
اسلام آباد سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 116ارب روپے کے 7ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ، سی ڈی ڈبلیو پی کا...
اسلام آ باد ڈپٹی سیکریٹری ناصر عزیز خان وزارت مذہبی امور سے تبدیل ،ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن...
اسلام آ باد بیو رو کر یسی کیلئے اہم خبر ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 48ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کیلئے گریڈ 18 یا...
اسلام آبادتحریک انصاف کے وفد نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی جس میں...
اسلام آبادپاکستانی ریفائنریاں عالمی ایندھن بحران کیخلاف تزویراتی ڈھال بن گئیں۔ آبنائے ہرمز اور باب...