دبئی(عبدالماجدبھٹی) پاکستان کرکٹ ٹیم میں ہونے والی حیران کن تبدیلیوں کے بعد بحران میں مزید شدت اس وقت آئی جب سنیئر سلیکٹر اور قومی اکیڈمی کے کنسلٹنٹ اور کوچ مصباح الحق نے پی سی بی سے اختلافات کے بعد عہدے سے استعفیٰ دیکر اپنی راہیں جدا کرلیں۔ مصباح الحق نے اپنا استعفیٰ بذریعہ ای میل پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھیج دیا ہے۔ انہوں نے لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ کنسلٹنٹ کے عہدے سے بھی دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔پی سی بی انہیں سرفراز احمد کے ساتھ سلیکٹر بنایا تھا۔لارڈز ٹیسٹ کے تنازع میں مرکزی کردار امام الحق خاموشی سے لاہور پہنچ گئےوہ چہر ے پر ماسک لگا کر ڈپارچر لاونج سے سیکورٹی میں باہر نکلے۔ لندن سے امام الحق کے ساتھ پاکستان آنے والے محمد رضوان نے دوہا سے اسلام آباد کی فلائٹ لی۔وہ بھی خاموشی سے وطن واپس پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن مصباح الحق نے اپنا استعفیٰ پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھجوا دیا ہےاور ایک ماہ کانوٹس پیریڈ گذاریں گے۔مصباح الحق نے دورہ انگلینڈ کے لیے بھیجے جانے والے کھلاڑیوں پر مشاورت نہ کرنے پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا۔مصباح الحق کے قریبی ذرائع کے مطابق سابق کپتان نے سلیکشن کمیٹی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے، تاہم ان کے استعفے کی وجوہات اور باقاعدہ طور پر استعفیٰ جمع کرانے کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔مصباح الحق کا نوٹس پیریڈ شروع ہو گا۔ انہوں نے نوٹس پیریڈ کا پی سی بی کوبتا دیا ہے اور وہ اپنے نوٹس پیریڈ کے بعد پی سی بی سے الگ ہو جائیں گے۔ایک اور ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم سلیکشن کے بارے میں مصباح الحق سے کچھ وضاحتیں مانگی گئی تھیں جسکے بعد انہوں نے عہدہ چھوڑ دیا۔مصباح الحق نے عاقب جاوید کے ساتھ پریس کانفرنس میں ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیم کا اعلان کیا تھا۔
اسلام آ باد وفاقی کا بینہ کے 60فی صد اسامیوں کے خاتمہ کے فیصلہ پر عملدرآمد یقینی بنایا جا ئے،کنٹرولر جنرل...
کراچی سندھ اسمبلی ، ایوان نے جمعہ کو سندھ میں رینجرز کی تعیناتی اور اختیارات میں مزید ایک سال کی توسیع اور...
لاہور لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے من پسند بیوروکریٹس اور وزراء کو سول ایوارڈز دینے کے خلاف...
اسلام آباد سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 116ارب روپے کے 7ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ، سی ڈی ڈبلیو پی کا...
اسلام آ باد ڈپٹی سیکریٹری ناصر عزیز خان وزارت مذہبی امور سے تبدیل ،ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن...
اسلام آ باد بیو رو کر یسی کیلئے اہم خبر ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 48ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کیلئے گریڈ 18 یا...
اسلام آبادتحریک انصاف کے وفد نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی جس میں...
اسلام آبادپاکستانی ریفائنریاں عالمی ایندھن بحران کیخلاف تزویراتی ڈھال بن گئیں۔ آبنائے ہرمز اور باب...