کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سی ٹی ڈی اور وفاقی سول حساس ادارے نے مبینہ مقابلے میں کالعدم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے ایک دہشت گرد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے، تفصیلات کے مطابق خداداد کالونی فٹ بال گراؤنڈ کے قریب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی ،جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک دہشت گرد سفر شدید زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گیا جبکہ 2 دہشت گرد موقع سے فرار ہوگئے ،سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گرد کا تعلق کالعدم فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی سے شناخت کے حوالے سے بائیو میٹرک کا عمل جاری ہے ، مارے جانے والے دہشت گرد سے ایک نائن ایم ایم پستول اور گولیاں ملی ہیں ،فرانزک جانچ کے دوران تصدیق ہوئی کہ مذکورہ پستول کراچی میں مختلف تھانوں میں درج دہشت گردی کے متعدد مقدمات میں استعمال ہونے والے اسلحے سے میچ کرتا ہے،ہلاک دہشت گرد کے دیگر ساتھیوں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے سی ٹی ڈی کے افسران و جوانوں پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
کراچی کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے ستمبر 2026 میں 2 ارب 74 کروڑ روپے کی ریکارڈ وصولیاں کرکے ادارے کی...
کراچی پاکستان بازار پولیس نے کیمیکل سے جعلی دودھ بنا کر سپلائی کرنے والے دو ملزمان ظفر ولد غلام رسول اور بابل...
کراچی اورنگی ٹاؤن پولیس اور رینجرز نے ایم پی آر کالونی میں افغان شہریوں کے لئے جعلی سرکاری دستاویزات بنانے...
کراچیایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات کے مقدمے میں ملزمہ کو چار گواہوں نے...
کراچی ویسٹ پولیس نے پسند کی شادی کرنے پر نوجوان لڑکی ہ زرقہ کو قتل کرنے میں ملوث اس کے سگے بھائی سفیر کو گرفتار...
کراچی گلستان جوہر بلاک 14 میں گھریلو ملازمہ مبینہ ساتھی کے ساتھ مل کر گھر سے 7 تولہ سونا اور نقد رقم چوری کرکے...
کراچی سرجانی ٹاؤن لیاری تیسر ٹاؤن میں خالی پلاٹ پر بنے پانی کے زیر زمین ٹینک سے ایک شخص کی 4 سے 5 دن پرانی ،...
کراچی ہائی کورٹ کے آئی بینچ کے روبرو گجر، نالہ، اورنگی، محمود آباد نالہ متاثرین کی طرح لیموں گوٹھ نالہ...