لاہور(نمائندہ خصوصی،خبر نگار)پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر نے احمد اقبال چوہدری کو صفائی ورکرز کی حفاظت کا بل پیش کرنے سے روک دیا اور کہا کہ حکومت احمد اقبال کے ساتھ مشاورت کرے اور یہ بل کسی صورت نظر انداز نہیں ہونا چاہیے۔ اپوزیشن رکن احمر رشید بھٹی نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر سوال اٹھایا تو سپیکر نے محکمہ ہاؤسنگ سے جواب طلب کیا، اور کہا کہ اگر معاملات عدالت یاں محکمہ سے حل نہیں ہوتے تو اسمبلی اپنا کردار ادا کرے گی۔ پنجاب اسمبلی نے 16 سال سے کم عمر بچوں کی سوشل میڈیا تک رسائی محدود کرنے اور انہیں آن لائن خطرات سے محفوظ بنانے کے لیے مؤثر قانون سازی کی سفارش پر مبنی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ قرارداد چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب و ایم پی اے سارہ احمد نے پیش کی۔ قرارداد میں بچوں کو سائبر ہراسانی، آن لائن جنسی استحصال اور نامناسب مواد سے تحفظ فراہم کرنے، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کم عمر صارفین کی عمر کی مؤثر تصدیق کا نظام وضع کرنے اور سوشل میڈیا کمپنیوں کو بچوں کے تحفظ کے مقررہ معیارات پر عملدرآمد کا پابند بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔ چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق ہر بچے کو محفوظ بچپن اور محفوظ ڈیجیٹل مستقبل فراہم کیا جائے گا۔ پاکستان میں بچوں کے محفوظ ڈیجیٹل مستقبل کے لیے مؤثر ضابطہ جاتی نظام ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کا تحفظ اور محفوظ ڈیجیٹل ماحول حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے، بچوں کے بہترین مفاد کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ قرارداد میں بچوں کے آن لائن تحفظ کے لیے وفاقی و صوبائی اداروں کے درمیان مربوط نظام قائم کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔ایوا ن نے سندھ طاس معاہدے کے تحفظ سمیت متعدد قراردادیں بھی متفقہ طور پر منظور کرلیں۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو گھنٹے چار منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا، اجلاس میں زیرو آور کے دوران اپوزیشن رکن احمر رشید بھٹی نے لاہور میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ بے شمار سوسائٹیز لوگوں کے پیسے ہضم کر کے بیٹھی ہیں، پارلیمانی سیکرٹری ہاؤسنگ سلطان باجوہ نے بتایا کہ متعلقہ سوسائٹی کے خلاف نیب میں کیس چل رہا ہے۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے معاملے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی زندگی بھر کی جمع پونجی کو صرف نیب کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔ سپیکر نے محکمہ ہاؤسنگ سے معاملے پر جلد از جلد جواب طلب کیا اور محکمہ کو نیب کے ریجنل ڈائریکٹر کو طلب کرکے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز پر کاروائیوں کا جواب لینے کی تجویز دی۔ سپیکر نے کہا کہ اگر عدالت یا محکمہ مسئلہ حل نہ کر سکا تو پارلیمانی کمیٹی بنا کر معاملہ آگے بڑھایا جائے گا۔ایوان میں پنجاب ویسٹ اینڈ سینی ٹیشن ورکرز ڈگنیٹی، سیفٹی، سیکیورٹی اینڈ ویلفیئر بل 2026 بھی زیر بحث آیا۔ حکومتی رکن احمد اقبال نے بل پیش کرنا چاہا تو سپیکر ملک محمد احمد خان نے اسے روک دیا اور حکومت کے ساتھ بل کے مالی پہلوؤں پر مشاورت کی ہدایت کی۔
اسلام آباد براؤن فیلڈ ریفائنری پالیسی جاری ، 5ارب ڈالر اپ گریڈ منصوبوں کی راہ ہموار، ریفائنریوں کو یکم...
اسلام آبادپاکستانی ریفائنریاں عالمی ایندھن بحران کیخلاف تزویراتی ڈھال بن گئیں۔ آبنائے ہرمز اور باب...
اسلام آباد پٹرول 5 روپے2 پیسے اور ڈیزل5 روپے 28پیسے فی لیٹر مزیدمہنگا ہو گیا ، پیٹرول کی قیمت375روپے 82 پیسے،...
دبئیپاکستانی کرکٹرز محمد رضوان اور امام الحق کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔این سی سی آئی اے میں...
کراچی برکس اجلاس آج، روسی، ایرانی صدور سمیت اہم رہنما نئی دہلی پہنچ گئے۔ سرراہی اجلاس سے قبل پیوٹن، مودی...
لاہوروزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کو بڑوں شہروں سے نکال کر گاؤں کی سطح پر لے آئے ہیں۔...
اسلام آباد سفیر علی اسد جیلانی کو چین میں پاکستان کا نیا سفیر نامزد کیا گیا ہے، جب کہ ان کے پیش رو خلیل ہاشمی...
کوئٹہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے قلات کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران رد الفتنہ تھری کے تحت...