اسلام آباد(عاطف شیرازی) حکومت کی ایل این جی درآمد کرنے کی کاوشوں کو دھچکا لگا ہے، پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے ایل این جی کے ایک کارگو کیلئے موصول ہونے والی واحد بولی کو مسترد کر دیا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ مہنگی بولی موصول ہونے کے باعث اسے منظور نہیں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان ایل این جی لمیٹڈکوٹینڈر کے لیے 26 اعشاریہ 97ڈالر فی ایم بی ٹی یو کی ایک بولی موصول ہوئی تھی ،یہ بولیاں 4 سے 8 ستمبر تک کی ایل این جی سپلائی کے لیے عالمی کمپنیوں سے یکم ستمبر تک طلب کی گئی تھیں، اس سے پہلے جولائی میں پاکستان نے 5 کارگوز خریدے تھے اور اس وقت سب سے زیادہ بولی 21 اعشاریہ 88ڈالر فی ایم بی ٹی یو تھی یعنی موجودہ موصول بولی جولائی کے مقابلے میں تقریباً 5 ڈالر فی ایم بی ٹی یو زیادہ مہنگی بنتی ہے۔
اسلام آباد براؤن فیلڈ ریفائنری پالیسی جاری ، 5ارب ڈالر اپ گریڈ منصوبوں کی راہ ہموار، ریفائنریوں کو یکم...
اسلام آبادپاکستانی ریفائنریاں عالمی ایندھن بحران کیخلاف تزویراتی ڈھال بن گئیں۔ آبنائے ہرمز اور باب...
اسلام آباد پٹرول 5 روپے2 پیسے اور ڈیزل5 روپے 28پیسے فی لیٹر مزیدمہنگا ہو گیا ، پیٹرول کی قیمت375روپے 82 پیسے،...
دبئیپاکستانی کرکٹرز محمد رضوان اور امام الحق کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔این سی سی آئی اے میں...
کراچی برکس اجلاس آج، روسی، ایرانی صدور سمیت اہم رہنما نئی دہلی پہنچ گئے۔ سرراہی اجلاس سے قبل پیوٹن، مودی...
لاہوروزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کو بڑوں شہروں سے نکال کر گاؤں کی سطح پر لے آئے ہیں۔...
اسلام آباد سفیر علی اسد جیلانی کو چین میں پاکستان کا نیا سفیر نامزد کیا گیا ہے، جب کہ ان کے پیش رو خلیل ہاشمی...
کوئٹہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے قلات کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران رد الفتنہ تھری کے تحت...