اسلام آباد ( خالد مصطفیٰ) آبنائے ہرمز پر تعطل میں شدت آنے کے باعث خلیج سے خام تیل کی ترسیل کے حوالے سے خدشات بڑھ گئے ہیں، جس کے نتیجے میں منگل کو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ خلیج سے منسلک اہم خام تیل کے معیار مربان کی قیمت 105 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی، جس سے پاکستان سمیت تیل درآمد کرنے والی معیشتوں کو مہنگائی کے ایک نئے جھٹکے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ منگل کو دستیاب مارکیٹ ڈیٹا کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 3.87 فیصد اضافے سے 93.99 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) 4.37 فیصد بڑھ کر 89.51 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔ خلیج کے اہم بینچ مارک مربان خام تیل کی قیمت میں سب سے زیادہ 7.14 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 105.48 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ ڈبلیو ٹی آئی مڈلینڈ کی قیمت 4.82 فیصد اضافے سے 91.09 ڈالر، جبکہ ڈی ایم ای عمان کی قیمت 4.29 فیصد بڑھ کر 94.31 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ اوپیک باسکٹ کی قیمت بھی 2.67 فیصد اضافے کے بعد 91.98 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ تیل کی قیمتوں میں یہ اضافہ ریفائن شدہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی نمایاں ہوا۔ ہیٹنگ آئل کی قیمت 5.55 فیصد بڑھ گئی جبکہ پٹرول کی قیمت میں 1.55 فیصد اضافہ ہوا، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ توانائی کی بڑھتی ہوئی لاگت نقل و حمل، بجلی اور عالمی معیشت کے دیگر شعبوں تک منتقل ہوسکتی ہے۔ پاکستان کے لیے تیل کی قیمتوں میں تازہ اضافہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک پہلے ہی بلند مہنگائی کا سامنا کر رہا ہے اور پٹرولیم و توانائی کی ضروریات کے لیے درآمدات پر بھاری انحصار کرتا ہے۔ خام تیل کی قیمتوں میں طویل عرصے تک اضافہ پاکستان کے تیل کے درآمدی بل میں نمایاں اضافہ، روپے پر اضافی دباؤ اور بیرونی مالیاتی ضروریات میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نقل و حمل اور صنعتی اخراجات بڑھانے کے ساتھ براہِ راست صارفین کے لیے مہنگائی میں اضافے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ اس کا اثر بجلی کے شعبے پر خاص طور پر نمایاں ہوسکتا ہے، جو پہلے ہی مہنگے درآمدی ایندھن اور ایل این جی کی فراہمی میں رکاوٹوں کے باعث دباؤ کا شکار ہے۔ پاکستان نے حال ہی میں متوقع قطری ایل این جی کارگو نہ پہنچنے کے بعد متبادل کارگو حاصل کرنے کے لیے بین الاقوامی اسپاٹ ایل این جی مارکیٹ سے رجوع کیا ہے۔
اسلام آباد براؤن فیلڈ ریفائنری پالیسی جاری ، 5ارب ڈالر اپ گریڈ منصوبوں کی راہ ہموار، ریفائنریوں کو یکم...
اسلام آبادپاکستانی ریفائنریاں عالمی ایندھن بحران کیخلاف تزویراتی ڈھال بن گئیں۔ آبنائے ہرمز اور باب...
اسلام آباد پٹرول 5 روپے2 پیسے اور ڈیزل5 روپے 28پیسے فی لیٹر مزیدمہنگا ہو گیا ، پیٹرول کی قیمت375روپے 82 پیسے،...
دبئیپاکستانی کرکٹرز محمد رضوان اور امام الحق کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔این سی سی آئی اے میں...
کراچی برکس اجلاس آج، روسی، ایرانی صدور سمیت اہم رہنما نئی دہلی پہنچ گئے۔ سرراہی اجلاس سے قبل پیوٹن، مودی...
لاہوروزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کو بڑوں شہروں سے نکال کر گاؤں کی سطح پر لے آئے ہیں۔...
اسلام آباد سفیر علی اسد جیلانی کو چین میں پاکستان کا نیا سفیر نامزد کیا گیا ہے، جب کہ ان کے پیش رو خلیل ہاشمی...
کوئٹہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے قلات کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران رد الفتنہ تھری کے تحت...