موسلا دھار بارش کے بعد سملی ڈیم اور راول ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے

02 ستمبر ، 2026

اسلام آباد ( رانا غلام قادر )موسلا دھار بارش کے بعد سملی ڈیم اور راول ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے ،اسلام آباد اور گردونواح میں موسلا دھار بارشوں کی وجہ سےسملی ڈیم اور راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہوگئی اور ان کے سپل ویز کھول دیے گئے۔راول ڈیم میں پانی کی سطح 1751.90 فٹ تک پہنچ گئی جس کے بعد راول ڈیم کے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیاگیا۔راول ڈیم کے سپل ویز منگل یکم ستمبر دوپہر 2بجے کھولے گئے ۔ سپل ویز رات کو ساڑے آٹھ بجے بند کیاگیا۔سملی ڈیم میں پانی کی سطح 2315 اعشاریہ چالیس فٹ پر پہنچ گئی جس کے بعد منگل کی صبح نوبجے سملی ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے۔ سپل ویز کو دوپہر ساڑھے تین بجے بند کردیے گئے۔دو نوں ڈیمز کے سل ویز کھلنے سے متعلقہ نالوں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی۔