کراچی (نیوز ڈیسک) پینٹاگون میں ہنگامہ خیز صورتحال، امریکی آرمی سیکریٹری مستعفی ہوگئے۔ ہیگستھ سے اختلافات پر ڈین ڈرسکول نے اقدام اٹھایا،حالیہ دنوں میں متعدد اعلیٰ حکام فارغ یا استعفیٰ دے چکے ۔ ٹیکنالوجی سرمایہ کار ڈرسکول روس اور یوکرین جنگ خاتمے کیلئے مذاکرات میں بھی اہم کردار ادا کرتے رہے۔ گارڈین کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کے سیکریٹری ڈین ڈرسکول نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا ہے، جس کے بعد وہ پینٹاگون سے علیحدہ ہونے والی ایک اور نمایاں شخصیت بن گئے ہیں۔ ڈرسکول کے امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کے ساتھ اختلافات کی اطلاعات سامنے آتی رہی تھیں اور وہ مبینہ طور پر کچھ عرصے سے پینٹاگون چھوڑنے پر غور کر رہے تھے۔ وائٹ ہاؤس نے ڈرسکول کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فوج کی تیاری، عسکری صلاحیت اور صدر ٹرمپ کے دفاعی ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں مؤثر کردار ادا کیا۔ ان کا استعفیٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پینٹاگون کئی ماہ سے انتظامی ہلچل کا شکار ہے اور متعدد اعلیٰ فوجی حکام عہدوں سے ہٹائے یا مستعفی ہو چکے ہیں۔ عراق جنگ کے سابق فوجی اور ٹیکنالوجی سرمایہ کار ڈرسکول روس اور یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکراتی کوششوں میں بھی اہم کردار ادا کرتے رہے، جبکہ وہ امریکی فوج کے لیے ڈرون اور انسدادِ ڈرون صلاحیتوں کی تیز رفتار ترقی کے حامی تھے۔
اسلام آباد براؤن فیلڈ ریفائنری پالیسی جاری ، 5ارب ڈالر اپ گریڈ منصوبوں کی راہ ہموار، ریفائنریوں کو یکم...
اسلام آبادپاکستانی ریفائنریاں عالمی ایندھن بحران کیخلاف تزویراتی ڈھال بن گئیں۔ آبنائے ہرمز اور باب...
اسلام آباد پٹرول 5 روپے2 پیسے اور ڈیزل5 روپے 28پیسے فی لیٹر مزیدمہنگا ہو گیا ، پیٹرول کی قیمت375روپے 82 پیسے،...
دبئیپاکستانی کرکٹرز محمد رضوان اور امام الحق کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔این سی سی آئی اے میں...
کراچی برکس اجلاس آج، روسی، ایرانی صدور سمیت اہم رہنما نئی دہلی پہنچ گئے۔ سرراہی اجلاس سے قبل پیوٹن، مودی...
لاہوروزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کو بڑوں شہروں سے نکال کر گاؤں کی سطح پر لے آئے ہیں۔...
اسلام آباد سفیر علی اسد جیلانی کو چین میں پاکستان کا نیا سفیر نامزد کیا گیا ہے، جب کہ ان کے پیش رو خلیل ہاشمی...
کوئٹہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے قلات کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران رد الفتنہ تھری کے تحت...