اسلام آباد ( طاہر خلیل )الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان پارٹی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جبکہ پختون خواہ ملی عوامی پارٹی سے پارٹی ا ٓئین میں ترمیم پر اعتراضات کا تحریر ی جواب طلب،سماعت 15 ستمبر تک ملتوی ۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے پختون خواہ ملی عوامی پارٹی اور عوام پاکستان پارٹی کو ڈی لسٹ کیے جانے کے معاملے پر سماعت کی ۔ عوام پاکستان پارٹی کے صدر شاہد خاقان عباسی نے کمیشن کے روبرو موقف اختیا ر کیا کہ الیکشن کمیشن نے سات جنوری کو 60 دن کے اندر انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کی ہدایت کی تھی۔ پارٹی 60 دن کے اندر انٹرا پارٹی الیکشن منعقد کرائے ، سرٹیفیکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا۔ ا ٓئین میں ترمیم الیکشن ایکٹ مطابق کی گئی کوئی خلاف ورزی نہیں کی ۔ د ریں اثنا وکیل پختون خواہ ملی عوامی پارٹی ایمل خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا ارڈر بلوچستان ہائی کورٹ میں دو جولائی کو چیلنج کیا جس پر 26 اگست تک سٹے ارڈر جاری کیا گیا ۔بلوچستان ہائی کورٹ نے کیس 21 ستمبر کے لیے ری لسٹ کیا ۔ وکیل الیکشن کمیشن خرم شہزاد نے کہا کہ بلوچستان ہائی کورٹ نے پختون خواہ ملی عوامی پارٹی کو انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے 180 دن کا سٹے دیا ،تاہم آئین میں ترمیم کے حوالے سے سٹے نہیں دیا ۔
اسلام آباد براؤن فیلڈ ریفائنری پالیسی جاری ، 5ارب ڈالر اپ گریڈ منصوبوں کی راہ ہموار، ریفائنریوں کو یکم...
اسلام آبادپاکستانی ریفائنریاں عالمی ایندھن بحران کیخلاف تزویراتی ڈھال بن گئیں۔ آبنائے ہرمز اور باب...
اسلام آباد پٹرول 5 روپے2 پیسے اور ڈیزل5 روپے 28پیسے فی لیٹر مزیدمہنگا ہو گیا ، پیٹرول کی قیمت375روپے 82 پیسے،...
دبئیپاکستانی کرکٹرز محمد رضوان اور امام الحق کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔این سی سی آئی اے میں...
کراچی برکس اجلاس آج، روسی، ایرانی صدور سمیت اہم رہنما نئی دہلی پہنچ گئے۔ سرراہی اجلاس سے قبل پیوٹن، مودی...
لاہوروزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کو بڑوں شہروں سے نکال کر گاؤں کی سطح پر لے آئے ہیں۔...
اسلام آباد سفیر علی اسد جیلانی کو چین میں پاکستان کا نیا سفیر نامزد کیا گیا ہے، جب کہ ان کے پیش رو خلیل ہاشمی...
کوئٹہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے قلات کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران رد الفتنہ تھری کے تحت...