کراچی (رفیق مانگٹ) نریندر مودی نے ایک بار پھر بھارتی عوام پر زور دیا ہے کہ وہ غیر ضروری سونا خریدنے، بیرونِ ملک سفر اور بیرونِ ملک شادیوں سے گریز کریں، تاکہ ملکی معیشت پر بڑھتے ہوئے دباؤ کو کم کیا جا سکے۔ یہ اپیل انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر بشکیک سے جاری ویڈیو پیغام میں کی۔ بھارتی وزیراعظم کی یہ ہدایت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب بھارت کو بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے، سونے کی درآمدات میں غیر معمولی اضافے اور عالمی سطح پر توانائی کے غیر یقینی حالات جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ اپریل تا جولائی کے دوران سونے کی درآمدات میں 30 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے قیمتی زرمبادلہ تیزی سے بیرونِ ملک منتقل ہو رہا ہے۔ اسی دوران جولائی میں تجارتی خسارہ تقریباً 32 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، جو سال کی بلند ترین سطحوں میں سے ایک ہے۔ بھارت اپنی 85 سے 90 فیصد تک خام تیل کی ضروریات درآمد کرتا ہے، جس کی وجہ سے عالمی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ براہِ راست ملکی معیشت پر اثر انداز ہوتا ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ وزیراعظم مودی نے اس نوعیت کی اپیل کی ہو۔ اس سے قبل مئی میں بھی انہوں نے عوام کو سونا خریدنے سے گریز، ایندھن کی بچت، غیر ضروری سفر محدود کرنے اور گھریلو سطح پر بچت بڑھانے کی تلقین کی تھی۔ اس وقت ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ تھا۔
اسلام آباد براؤن فیلڈ ریفائنری پالیسی جاری ، 5ارب ڈالر اپ گریڈ منصوبوں کی راہ ہموار، ریفائنریوں کو یکم...
اسلام آبادپاکستانی ریفائنریاں عالمی ایندھن بحران کیخلاف تزویراتی ڈھال بن گئیں۔ آبنائے ہرمز اور باب...
اسلام آباد پٹرول 5 روپے2 پیسے اور ڈیزل5 روپے 28پیسے فی لیٹر مزیدمہنگا ہو گیا ، پیٹرول کی قیمت375روپے 82 پیسے،...
دبئیپاکستانی کرکٹرز محمد رضوان اور امام الحق کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔این سی سی آئی اے میں...
کراچی برکس اجلاس آج، روسی، ایرانی صدور سمیت اہم رہنما نئی دہلی پہنچ گئے۔ سرراہی اجلاس سے قبل پیوٹن، مودی...
لاہوروزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کو بڑوں شہروں سے نکال کر گاؤں کی سطح پر لے آئے ہیں۔...
اسلام آباد سفیر علی اسد جیلانی کو چین میں پاکستان کا نیا سفیر نامزد کیا گیا ہے، جب کہ ان کے پیش رو خلیل ہاشمی...
کوئٹہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے قلات کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران رد الفتنہ تھری کے تحت...