کراچی (نیوز ڈیسک)فوربز کی نئی فہرست،ایلون مسک2480کھرب روپے(892 ارب ڈالر) کیساتھ دنیا کے امیر ترین شخص، 10 امیر ترین افراد کی مجموعی دولت7784کھرب روپے (2.8 ٹریلین ڈالر )،مسک اثاثوں میں ایک ماہ کے دوران 562 کھرب روپے(202 ارب ڈالر)اضافہ ہوا،لیری پیج دوسرے ، بیزوس تیسرے، سرگئی برن چوتھےنمبر پر، ممائیکل ڈیل، زکربرگ اور لیری ایلیسن بھی ٹاپ 10میں شامل،برنارڈ آرنو اور وارن بفٹ ٹاپ 10 سے باہر ہوگئے،اسپین کے امینسیو اورٹیگا سرفہرست 10 افرادمیں واحد غیر امریکی فردہیں۔ فوربز کی یکم ستمبر 2026 کی فہرست کے مطابق ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک 892 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص بنے ہوئے ہیں، جبکہ ان کی دولت میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران 202 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ ہوا۔ گوگل کے شریک بانی لیری پیج 277 ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے، ایمازون کے بانی جیف بیزوس 268 ارب ڈالر کے ساتھ تیسرے اور گوگل کے شریک بانی سرگئی برن 256 ارب ڈالر کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ ڈیل ٹیکنالوجیز کے مائیکل ڈیل 241 ارب، میٹا کے مارک زکربرگ 197ارب، اوریکل کے لیری ایلیسن 193 ارب اور این ویڈیا کے جینسن ہوانگ 191 ارب ڈالر کے ساتھ بالترتیب پانچویں سے آٹھویں نمبر پر ہیں۔ مائیکروسافٹ کے سابق سربراہ اسٹیو بالمر 155 ارب ڈالر کے ساتھ نویں جبکہ زارا کے بانی امینسیو اورٹیگا 148 ارب ڈالر کے ساتھ دسویں نمبر پر ہیں۔ فوربز کے مطابق دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی مجموعی دولت تقریباً 2.8 ٹریلین ڈالر ہے اور ان میں 9 امریکی شہری ہیں۔
اسلام آباد براؤن فیلڈ ریفائنری پالیسی جاری ، 5ارب ڈالر اپ گریڈ منصوبوں کی راہ ہموار، ریفائنریوں کو یکم...
اسلام آبادپاکستانی ریفائنریاں عالمی ایندھن بحران کیخلاف تزویراتی ڈھال بن گئیں۔ آبنائے ہرمز اور باب...
اسلام آباد پٹرول 5 روپے2 پیسے اور ڈیزل5 روپے 28پیسے فی لیٹر مزیدمہنگا ہو گیا ، پیٹرول کی قیمت375روپے 82 پیسے،...
دبئیپاکستانی کرکٹرز محمد رضوان اور امام الحق کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔این سی سی آئی اے میں...
کراچی برکس اجلاس آج، روسی، ایرانی صدور سمیت اہم رہنما نئی دہلی پہنچ گئے۔ سرراہی اجلاس سے قبل پیوٹن، مودی...
لاہوروزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کو بڑوں شہروں سے نکال کر گاؤں کی سطح پر لے آئے ہیں۔...
اسلام آباد سفیر علی اسد جیلانی کو چین میں پاکستان کا نیا سفیر نامزد کیا گیا ہے، جب کہ ان کے پیش رو خلیل ہاشمی...
کوئٹہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے قلات کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران رد الفتنہ تھری کے تحت...