عالمی منڈیوں تک دوبارہ رسائی حاصل کرنےکی جانب اہم قدم

02 ستمبر ، 2026

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)پاکستان کاعالمی منڈیوں تک دوبارہ رسائی حاصل کرنےکی جانب اہم قدم ،پانچ اوردس سال کی مدت کے لیے ڈالر میں یورو بانڈ جاری کرنے کا عمل شروع کردیا ۔وزارت خزانہ کے مطابق 5 سال اور 10 سال کی مدت کے لیے ڈالر میں بینچ مارک ڈوئل ٹرینچ یورو بانڈ جاری کرنے کا عمل شروع کیاگیا ،یہ پیشکش مارکیٹ کی صورتحال سے مشروط ہوگی،وزارت خزانہ کے مطابق یہ اقدام حالیہ عرصے میں پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، مضبوط معاشی بنیادوں اور سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کے بعد اٹھایا گیا ۔حکام کا کہنا ہے کہ کامیاب بانڈ کے اجراء سے ملک کوزرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے اور بیرونی ادائیگیوں میں مدد ملے گی-