کراچی (نیوز ڈیسک) تحقیق کے مطابق ہفتے کے اختتام (ویک اینڈ) پر ایک سے دو گھنٹے اضافی نیند لینے سے ہائی بلڈ پریشر کے خطرات میں نمایاں کمی ہو سکتی ہے، تاہم ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ان نتائج کو حتمی طبی مشورہ سمجھنے سے پہلے مزید تحقیق درکار ہے۔عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ مسلسل کم نیند سے بلڈ پریشر متاثرہوسکتا ہے،دنیا میں 1.4 ارب افراد ہائی بلڈ پریشر کا شکارہیں۔تحقیق میں بتایا گیا کہ طویل اور مصروف ہفتہ وار معمول کے بعد ویک اینڈ پر نیند پوری کرنا مجموعی قلبی صحت کے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے۔ جنوبی کوریا میں 2016 سے 2023 تک جاری رہنے والی سات سالہ اس تحقیق میں 40 ہزار سے زائد بالغ افراد کا جائزہ لیا گیا۔تحقیق کے مطابق اگر کوئی شخص ویک اینڈ پر اوسطاً ایک گھنٹہ 37 منٹ اضافی سوتا ہے تو اس میں ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ 9 فیصد تک کم ہو سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند کے دوران بلڈ پریشر قدرتی طور پر کم ہوتا ہے، اور مسلسل کم نیند اس عمل میں رکاوٹ ڈال سکتی ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں 30 سے 79 سال کی عمر کے تقریباً ایک ارب40 کروڑ افراد ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہیں، جو قبل از وقت اموات کی بڑی وجہ ہے۔
اسلام آباد براؤن فیلڈ ریفائنری پالیسی جاری ، 5ارب ڈالر اپ گریڈ منصوبوں کی راہ ہموار، ریفائنریوں کو یکم...
اسلام آبادپاکستانی ریفائنریاں عالمی ایندھن بحران کیخلاف تزویراتی ڈھال بن گئیں۔ آبنائے ہرمز اور باب...
اسلام آباد پٹرول 5 روپے2 پیسے اور ڈیزل5 روپے 28پیسے فی لیٹر مزیدمہنگا ہو گیا ، پیٹرول کی قیمت375روپے 82 پیسے،...
دبئیپاکستانی کرکٹرز محمد رضوان اور امام الحق کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔این سی سی آئی اے میں...
کراچی برکس اجلاس آج، روسی، ایرانی صدور سمیت اہم رہنما نئی دہلی پہنچ گئے۔ سرراہی اجلاس سے قبل پیوٹن، مودی...
لاہوروزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کو بڑوں شہروں سے نکال کر گاؤں کی سطح پر لے آئے ہیں۔...
اسلام آباد سفیر علی اسد جیلانی کو چین میں پاکستان کا نیا سفیر نامزد کیا گیا ہے، جب کہ ان کے پیش رو خلیل ہاشمی...
کوئٹہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے قلات کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران رد الفتنہ تھری کے تحت...