اسلام آباد (نیو زرپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پانی ہمارے خطے کی لائف لائن اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کی ضمانت ہے، پانی کو سیاسی دباؤ کیلئے ہتھیار نہیں بننے دینگے، سندھ طاس معاہدے پر غیر مشروط عملدرآمد کیا جائے، ایران امریکا تنازع کے حل اور علاقائی کشیدگی کم کرنے کیلئے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت سب سے قابل عمل اور پائیدار راستہ ہے، حالیہ بحران نے محفوظ توانائی راہداریوں کی اہمیت واضح کردی، مکہ دفاعی اتحاد مشترکہ عزم کا واضح پیغام ہے، اقوام متحدہ میں فوری اصلاحات کی جائیں، پاکستان تنازعات کے پرامن حل اور بین الاقوامی قانون پر یقین رکھتا ہے،دہشت گردی ایس سی او ممالک کیلئے مشترکہ خطرہ ہے۔غزہ اور مغربی کنارے کی صورتحال بدستور انتہائی تشویشناک ہے، عالمی برادری کو بے گناہ فلسطینی عوام کی تکالیف کے خاتمے اور انکے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے تحفظ کیلئے فیصلہ کن اقدامات کرنا ہونگے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز شنگھائی تعاون تنظیم کے ایس سی او پلس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ دنیا اس وقت بے مثال ہنگامہ خیزی اور تبدیلی کے دور سے گزر رہی ہے،80 برس قبل اقوام متحدہ کا قیام اس عالمگیر خواب کو حقیقت بنانے کیلئے عمل میں لایا گیا تھا کہ تمام جنگوں اور تنازعات کا خاتمہ ہو اور پائیدار امن قائم کیا جا سکے۔ ان آٹھ دہائیوں کے دوران پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کیلئے مکمل طور پر پُرعزم اور کاربند رہا ہے،ہم اس کو ایک ایسے موقع کے طور پر دیکھتے ہیں جس کے ذریعے زیادہ مساوی، جمہوری اور منصفانہ بین الاقوامی نظام تشکیل دیا جا سکتا ہے تاہم آج اقوام متحدہ کو فوری طور پر اصلاحات کی ضرورت ہے، اسے زیادہ جوابدہ اور حالات کے تقاضوں کے مطابق مؤثر بننا ہوگا۔
اسلام آباد پٹرول 5 روپے2 پیسے اور ڈیزل5 روپے 28پیسے فی لیٹر مزیدمہنگا ہو گیا ، پیٹرول کی قیمت375روپے 82 پیسے،...
اسلام آبادحکومت اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈ لاک ختم، قانون سازی پر لچک کا امکان، تفصیلات کے مطابق حکومت اور...
اسلام آ باد ڈپٹی سیکریٹری ناصر عزیز خان وزارت مذہبی امور سے تبدیل ،ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ...
اسلام آباد پاکستان کے پاور ریگولیٹر نے 47 ارب ڈالر پر مشتمل ایک دہائی طویل بجلی کی توسیع کے منصوبے کی منظوری...
دبئیپاکستانی کرکٹرز محمد رضوان اور امام الحق کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔این سی سی آئی اے میں...
نیویارک سانحہورلڈ ٹریڈ سینٹر کی25 ویں برسی کے موقع پر ورلڈ ٹریڈ سینٹرپر ہونے والے اجتماع میں چار سابق امریکی...
اسلام آبادپاکستانی ریفائنریاں عالمی ایندھن بحران کیخلاف تزویراتی ڈھال بن گئیں۔ آبنائے ہرمز اور باب...
پشاور قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے پشاور کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی خزانہ گرینز سے عوامی سہولیات کے لیے...