راولپنڈی، اسلام آباد (ساجد چوہدری، راحت منیر، حافظ وسیم اختر،آصف علی شاہ ، رانا غلام قادر، ایوب ناصر ) راولپنڈی اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرناک، فوج طلب کر لی گئی ،موسلادھار بارش سے نظام زندگی درہم برہم، لئی نالہ میں پانی کی سطح 29فٹ تک بلند،نشیبی علاقے زیرآب ، سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہو گیا ، لوگوں کے گھروں اور دکانوں میں پانی داخل ہو گیا ، ،موسلا دھار بارش اور لئی نالہ میں طغیانی کے باعث راولپنڈی میں عام تعطیل رہی ،راولپنڈی میں 230 جبکہ اسلام آباد میں182 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، وفاقی دارالحکومت اسلام آ باد میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں کئی سڑکیں تالاب بن گئیں اور نشیبی علا قے ڈوب گئے،راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے 2افراد جاں بحق ہوگئے ،اسلام آ باد ایکسپریس وے پر پانی جمع ہوگیا، نالوں کے اطراف میں آ بادیاں ڈوب گئیں، جی 6 سیکٹر میں بچوں کے سکول کی دیوار گر گئی،2 افراد ، ایف 14 میں مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا، آئی نائن میں ایک شہری ، تھانہ آئی نائن کی حدود عیسیٰ نگری نالے میں ایک بچہ ڈوب گیا، ایک شخص کو بجلی کا کرنٹ لگا،چار مقامات پر بجلی سے آگ لگی ،تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح بارش کا سلسلہ شروع ہوا ، اس دوران بعض مقامات موسلا دھار بارش ہوئی جس سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ، سڑکیں تالاب بن گئیں ، لئی نالہ میں پانی کی سطح بلند ہوتے ہی خطرے کے سائرن بجائے گئے، نالہ لئی کے بپھرنے سے شہریوں کا بھاری نقصان ہوا،ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کو طلب کرنا پڑا جبکہ ضلعی انتظامیہ نے تعلیمی ادارے بند کردئیے، مسلسل اور تیز بارش سے راولپنڈی شہر و چھاؤنی کے متعدد رہائشی و کمرشل علاقوں میں 2 سے 5 فٹ تک پانی گھروں گوداموں اور دکانوں میں داخل ہوگیا جس سے شہریوں اور تاجروں کو مجموعی طور پر کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔ گنجمنڈی ، کشمیری بازار اور لئی کے پل پر متعدد گاڑیاں اور لوڈر پانی میں بہہ گئے،ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق شدید بارش کے باعث رحیم آباد پل کے قریب پھنسے 30 افراد کو ریسکیو کیا گیا،کری روڈ سے 8 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا، نیوپھگو اڑی میں پھنسے ہوئے 12 افراد ،ڈھوک کالا خان سے آٹھ افراد ڈھوک نجو میں بھی 8 افراد کو ریسکیو کیاگیا،دارالامان سے چھ خواتین کو محفوظ مقام پر منتقل کیاگیا،بند کھنہ روڈ پر رکشے میں پھنسی خاتون کو بحفاظت محفوظ جگہ پہنچایاگیا۔وفاقی دارلحکومت اسلام آ باد میں ٹریفک جام کی وجہ سے آمدورفت متاثر ہوئی، سیکٹر ڈی بارہ ۔ ایف الیون ،آئی ٹین، آئی نائن ، سوہان اور غور ی ٹائون اور نیب ہیڈ کوارٹرز سیلابی پانی سے متاثر ہوئے۔
اسلام آباد پٹرول 5 روپے2 پیسے اور ڈیزل5 روپے 28پیسے فی لیٹر مزیدمہنگا ہو گیا ، پیٹرول کی قیمت375روپے 82 پیسے،...
اسلام آبادحکومت اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈ لاک ختم، قانون سازی پر لچک کا امکان، تفصیلات کے مطابق حکومت اور...
اسلام آ باد ڈپٹی سیکریٹری ناصر عزیز خان وزارت مذہبی امور سے تبدیل ،ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ...
اسلام آباد پاکستان کے پاور ریگولیٹر نے 47 ارب ڈالر پر مشتمل ایک دہائی طویل بجلی کی توسیع کے منصوبے کی منظوری...
دبئیپاکستانی کرکٹرز محمد رضوان اور امام الحق کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔این سی سی آئی اے میں...
نیویارک سانحہورلڈ ٹریڈ سینٹر کی25 ویں برسی کے موقع پر ورلڈ ٹریڈ سینٹرپر ہونے والے اجتماع میں چار سابق امریکی...
اسلام آبادپاکستانی ریفائنریاں عالمی ایندھن بحران کیخلاف تزویراتی ڈھال بن گئیں۔ آبنائے ہرمز اور باب...
پشاور قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے پشاور کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی خزانہ گرینز سے عوامی سہولیات کے لیے...