راولپنڈی(راحت منیر)23برسوں سے تعطل کا شکار نالہ لئی نے بپھر کر انتظامی و سیاسی عدم دلچسپی کا پول کھول دیا ،راولپنڈی کا اہم ترین میگا پراجیکٹ نالہ لئی گزشتہ23برسوں سے تعطل کا شکار ہے ،تقریبا 17کلو میٹر لمبے نالہ لئی میں شہر کے 13 اور کینٹ کے5 بڑےاور 450سے زائدچھوٹے نالے ملتے ہیں،نالہ لئی کی پہلی سٹڈی جائیکا نے2003میں کی،آج تک منصوبہ کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ ہوسکا نہ ہی کام شروع ہوسکا، مستقل حل کے بجائےصفائی/ڈی سلٹنگ کے نام پر کروڑوں روپے ہرسال ضائع کئے جاتے ہیں،ذرائع کے مطابق منصوبہ مختلف سیاسی کھینچا تانیوں اور انتظامی بھول بھلیوں کا شکار ہوکرہر بار سرد خانے میں چلا جاتاہے،ہر سال راولپنڈی شہر کیلئے مون سون میں طغیانی کا سبب، شہر کے بیچوں بیچ بہنے والےتقریبا 17کلو میٹر لمبے نالہ لئی کے ساتھ شہر کے 13 اور کینٹ کے5 بڑے نالے منسلک ہیں،ان بڑےنالوں میں 450سے زیادہ چھوٹے نالے ملتے ہیں،بارش کے باعث نالہ لئی میں طغیانی کے ساتھ ہی بڑے نالوں سے پانی کا اخراج رکتا ہے۔
اسلام آباد پٹرول 5 روپے2 پیسے اور ڈیزل5 روپے 28پیسے فی لیٹر مزیدمہنگا ہو گیا ، پیٹرول کی قیمت375روپے 82 پیسے،...
اسلام آبادحکومت اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈ لاک ختم، قانون سازی پر لچک کا امکان، تفصیلات کے مطابق حکومت اور...
اسلام آ باد ڈپٹی سیکریٹری ناصر عزیز خان وزارت مذہبی امور سے تبدیل ،ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ...
اسلام آباد پاکستان کے پاور ریگولیٹر نے 47 ارب ڈالر پر مشتمل ایک دہائی طویل بجلی کی توسیع کے منصوبے کی منظوری...
دبئیپاکستانی کرکٹرز محمد رضوان اور امام الحق کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔این سی سی آئی اے میں...
نیویارک سانحہورلڈ ٹریڈ سینٹر کی25 ویں برسی کے موقع پر ورلڈ ٹریڈ سینٹرپر ہونے والے اجتماع میں چار سابق امریکی...
اسلام آبادپاکستانی ریفائنریاں عالمی ایندھن بحران کیخلاف تزویراتی ڈھال بن گئیں۔ آبنائے ہرمز اور باب...
پشاور قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے پشاور کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی خزانہ گرینز سے عوامی سہولیات کے لیے...