تہران (اے ایف پی /نیوزڈیسک )آبنائے ہرمز سے سعودی تیل لے جانے والے دو ٹینکرزپر حملے ہوئے ہیں جس کے بعد امریکا نے پاسدارانِ انقلاب کے ٹھکانوں کو ایک بار پھر تازہ حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق کنارک ‘چاہ بہار‘ بندر عباس‘ جاسک ‘لاوان ‘ سیرک ‘عسلویہ اور قشم میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جبکہ کرمان کا ہوائی اڈہ بھی نشانہ بناہے‘سیرک میںشادی کی تقریب میں شریک ایک بچے سمیت 4افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں ‘امریکی حملوں میں متعدد سویلین انفرااسٹرکچر کوبھی نقصان پہنچا ہے ۔دوسری جانب ایرانی فوج نے خطے میں امریکی اہداف کے خلاف فیصلہ کن کارروائی شروع کرتے ہوئے خلیج میں امریکی اڈوں پر میزائل اور ڈرونز داغ دیئے ہیں ۔اردن میں ایمرجنسی سائرن بج اٹھے جبکہ شام کی فضائی حدود میں تین میزائل کو روکا گیاہے ‘ ادھر صدرٹرمپ نے ایران کے ساتھ معاہدےکے امکان کو مستردکرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر تہران نےجوابی کارروائی کی تو امریکا اس سے کہیں زیادہ سخت اور بڑے پیمانے پر حملہ کرے گا۔ انہوں نے مزید دھمکی دی کہ سب سے بڑا حملہ بعد میں کیا جا سکتا ہے جس کے بعد ایران کا بہت کم حصہ باقی بچے گا۔تنازع بڑھا تو ایران کا مکمل صفایاہوجائیگاجبکہ پاسدارانِ انقلاب نے متنبہ کیاہے کہ واشنگٹن کو اپنے نئے حملوں پر پچھتاوا پڑیگا‘ جارحیت کرنے والوں کیلئے سخت سزا اور عبرتناک انجام منتظر ہے‘ دوسری جانب قطر نے خبردار کیا ہے کہ ہرمز کی مستقل بندش خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھائے گی جو کہ تمام فریقین کے لیے نقصان دہ ہےجبکہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایس سی او سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر امریکا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی پاسداری کرے تو ایران بھی معاہدے پر عمل درآمد فوری طور پر دوبارہ شروع کر دے گا۔دھمکیوں اور دباؤسے سفارتی کوششیں متاثرہوسکتی ہیں ۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکا مشرق وسطیٰ کی دلدل میں پھنس چکا ہے جبکہ ایرانی پارلیمنٹ کےا سپیکر محمد باقرقالیباف نے واضح کیا ہے اگر ایران خلیج فارس سے تیل نہیں برآمد کرے گا تو پھر کوئی نہیں کرے گا‘اگر امریکا نے محاصرہ مزید سخت کیاتو تہران فوجی کارروائی کے ذریعے جواب دے گا۔ انہوںنے شہریوں سے پٹرول کا استعمال کم کرنے کی بھی اپیل کی۔ ادھر وائٹ ہاؤس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایاہے کہ تہران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن مطلوبہ حد تک آگے بڑھنے پر تیار نہیں‘ صدر ٹرمپ نےتمام آپشنز کھلے رکھے ہوئے ہیں۔ کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پرصدر پزشکیان سے ملاقات کے دوران روسی صدرپوٹن کا کہناتھاکہ روس مشکل دور میں تہران کی مدد اوراسے ضروری سامان فراہم کررہا ہے ‘اجلاس کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی‘ ادھرامریکی وزیردفاع پیٹ ہیگستھ سے اختلافات پر امریکی فوج کے سیکریٹری ڈین ڈرسکول نے عہدہ سنبھالنے کے تقریباً 18 ماہ بعد استعفیٰ دے دیا ہے۔شنگھائی تعاون تنظیم نے سربراہی اجلاس کے اعلامیے میں ایران پر حالیہ حملوں کی مذمت کر دی۔
اسلام آباد پٹرول 5 روپے2 پیسے اور ڈیزل5 روپے 28پیسے فی لیٹر مزیدمہنگا ہو گیا ، پیٹرول کی قیمت375روپے 82 پیسے،...
اسلام آبادحکومت اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈ لاک ختم، قانون سازی پر لچک کا امکان، تفصیلات کے مطابق حکومت اور...
اسلام آ باد ڈپٹی سیکریٹری ناصر عزیز خان وزارت مذہبی امور سے تبدیل ،ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ...
اسلام آباد پاکستان کے پاور ریگولیٹر نے 47 ارب ڈالر پر مشتمل ایک دہائی طویل بجلی کی توسیع کے منصوبے کی منظوری...
دبئیپاکستانی کرکٹرز محمد رضوان اور امام الحق کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔این سی سی آئی اے میں...
نیویارک سانحہورلڈ ٹریڈ سینٹر کی25 ویں برسی کے موقع پر ورلڈ ٹریڈ سینٹرپر ہونے والے اجتماع میں چار سابق امریکی...
اسلام آبادپاکستانی ریفائنریاں عالمی ایندھن بحران کیخلاف تزویراتی ڈھال بن گئیں۔ آبنائے ہرمز اور باب...
پشاور قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے پشاور کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی خزانہ گرینز سے عوامی سہولیات کے لیے...