نوازشریف ،آصف زرداری اور بلاول رواں ہفتے لندن میں اکٹھے

02 ستمبر ، 2026

اسلام آباد (صالح ظافر) ملک کے روایتی سیاسی قدآوروں کی کہکشاں رواں ہفتے لندن میں جمع ہو رہی ہے۔ صدر آصف علی زرداری، بلاول زرداری کی اچانک یورپی دارالحکومتوں روانگی اور اب مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف بھی لندن کے راستے سنگاپور روانہ ہوگئے ہیں۔ منگل کی شام یہاں ازبکستان کے یومِ آزادی کی تقریب میں شریک مہمانوں کے درمیان بھی یہی موضوع زیرِ بحث رہا، شرکا ازبک لڑکیوں کارقص سے بھی لطف اندوزہوئے۔ تقریب میں پاکستان کی اہم سیاسی شخصیات اور سفارتی نمائندے موجود تھے۔26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم کے مصنف، وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، جو خود بھی ممتاز ماہرِ آئین ہیں، اور وزیر داخلہ محسن نقوی پہلے ہی لندن میں موجود ہیں، جبکہ قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق بھی رواں ہفتے برطانوی دارالحکومت پہنچیں گے۔