اسلام آباد ( طاہر خلیل ، نیوز رپورٹر )سکیورٹی فورسزکی بلوچستان میں فتنہ الہندوستان اورفتنہ الخوارج کیخلاف کارروائیوں میں 21دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2افسران اورکسٹمز کے ایک سرکاری اہلکارسمیت 6بہادرسپوت شہید ہوئے، چاغی کے علاقے نوکچہ اور پشین زیارت کراس میں کارروائیاں کی گئیں ، دہشتگردوں کی کوئٹہ تفتان شاہراہ پر چیک پوسٹ قائم کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ، ادھر وزیراعظم شہباز شریف،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اوروزیر داخلہ محسن نقوی نے کامیاب کارروائیو ں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق 31 اگست اوریکم ستمبرکی درمیانی شب چاغی کے علاقے نوکچہ اور ضلع پشین زیارت کراس میں کارروائیاں کی گئیں، فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ این 40 پر مسافروں کی آمدورفت میں خلل ڈالنے اورغیرقانونی چیک پوسٹ قائم کرنے کی کوشش کی جس پر سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کی۔کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 11 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ،گولہ بارود اوردھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔
اسلام آباد پٹرول 5 روپے2 پیسے اور ڈیزل5 روپے 28پیسے فی لیٹر مزیدمہنگا ہو گیا ، پیٹرول کی قیمت375روپے 82 پیسے،...
اسلام آبادحکومت اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈ لاک ختم، قانون سازی پر لچک کا امکان، تفصیلات کے مطابق حکومت اور...
اسلام آ باد ڈپٹی سیکریٹری ناصر عزیز خان وزارت مذہبی امور سے تبدیل ،ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ...
اسلام آباد پاکستان کے پاور ریگولیٹر نے 47 ارب ڈالر پر مشتمل ایک دہائی طویل بجلی کی توسیع کے منصوبے کی منظوری...
دبئیپاکستانی کرکٹرز محمد رضوان اور امام الحق کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔این سی سی آئی اے میں...
نیویارک سانحہورلڈ ٹریڈ سینٹر کی25 ویں برسی کے موقع پر ورلڈ ٹریڈ سینٹرپر ہونے والے اجتماع میں چار سابق امریکی...
اسلام آبادپاکستانی ریفائنریاں عالمی ایندھن بحران کیخلاف تزویراتی ڈھال بن گئیں۔ آبنائے ہرمز اور باب...
پشاور قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے پشاور کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی خزانہ گرینز سے عوامی سہولیات کے لیے...