مصباح الحق کا استعفیٰ، پاکستان کرکٹ میں بحران شدت اختیار کر گیا

02 ستمبر ، 2026

دبئی(عبدالماجدبھٹی) پاکستان کرکٹ ٹیم میں ہونے والی حیران کن تبدیلیوں کے بعد بحران میں مزید شدت اس وقت آئی جب سنیئر سلیکٹر اور قومی اکیڈمی کے کنسلٹنٹ اور کوچ مصباح الحق نے پی سی بی سے اختلافات کے بعد عہدے سے استعفیٰ دیکر اپنی راہیں جدا کرلیں۔ مصباح الحق نے اپنا استعفیٰ بذریعہ ای میل پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھیج دیا ہے۔ انہوں نے لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ کنسلٹنٹ کے عہدے سے بھی دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔پی سی بی انہیں سرفراز احمد کے ساتھ سلیکٹر بنایا تھا۔لارڈز ٹیسٹ کے تنازع میں مرکزی کردار امام الحق خاموشی سے لاہور پہنچ گئےوہ چہر ے پر ماسک لگا کر ڈپارچر لاونج سے سیکورٹی میں باہر نکلے۔ لندن سے امام الحق کے ساتھ پاکستان آنے والے محمد رضوان نے دوہا سے اسلام آباد کی فلائٹ لی۔وہ بھی خاموشی سے وطن واپس پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن مصباح الحق نے اپنا استعفیٰ پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھجوا دیا ہےاور ایک ماہ کانوٹس پیریڈ گذاریں گے۔